New Videos from Youtube

On the occasion of the National Day of the UAE - Discount on Emirates Airline ticket prices

متحدہ عرب امارات کے نیشنل ڈے کے موقع پر ایمریٹس اور اتحادایئرلائن کا ٹکٹوں کی قیمت میں کمی کا اعلان


National Day Holidays: UAE airlines slash fares to several destinations





 متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی چھٹیوں کے موقع پر اماراتی ایئرلائنز نے کرایوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کردیا ۔ 
اماراتی میڈیا کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے نیشنل ڈے کے موقع پر سپیشل سکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت رواں ماہ کی 26تاریخ تک ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں اور 18نومبر سے آئندہ سال 22مارچ تک قابل استعمال ہوں گے ۔ 
اسی طرح اتحادایئرلائن نے اکانومی اور بزنس کلاس کیلئے دنیا بھر میں 44مقامات کیلئے اپنے ٹکٹوں پر رعایت دینے کا اعلان کیاہے ، اس پیشکش کے تحت مسافروں کو 15جنوری سے 31مئی 2016ءتک فائدہ اٹھانے کے لیے ابھی سے ٹکٹ بک کرانے ہوں گے ،اس سکیم کے تحت ٹکٹوں کی فروخت رواں ماہ کی 28تاریخ تک جاری رہے گی ۔ 
دونوں ایئرلائنز کے علاوہ شارجہ سے آپریٹ ہونیوالی ایئرعریبیہ نے بھی محدود وقت کیلئے ٹکٹوں میں کمی کا اعلان کیاہے جس کے تحت 449درہم تک کی بچت ہوسکتی ہے تاہم اس کے لیے آج ہی ٹکٹ خریدناہوگالیکن 10مارچ تک سفر کیاجاسکے گا۔ 
ان پیش کشوں کا اطلاق لر، تہران ، مشہد، شیراز، ابادان ، اسفہان ، کویت ، بہرین اور دوہاکیلئے ہوگاجبکہ یواے ای کے کئی رہائشی چھٹیوں کے دوران سفر کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ 
یادرہے کہ نیشنل اور شہداءڈے یکم سے پانچ دسمبر تک منائے جائیں گے اور چھ دسمبرکو دوبارہ دفتری امور،سکول شروع ہوں گے ۔

NAB Acquits Zardari in SGS-Cotecna References

عدالت نے آصف زرداری کوایس جی ایس اورکوٹیکنا کیس میں بری کردیا


احتساب عدالت نے آصف زرداری کو ایس جی ایس اورکوٹیکنا کیس میں بری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ایس جی ایس اور کوٹیکنا کیس میں بری کردیا ہے ۔ان پر غیر ملکی کمپنی کو پری شپمنٹ میں ٹھیکا لینے کا الزام تھا جو کہ ثابت نہ کیا جا سکا۔اس کیس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے گیارہ نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ اصل دستاویزات نہ ہونے پر عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر نے بھی اصل دستاویزات نہیں دیکھیں لہذا ملزم کو بری کیا جائے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ سیف الرحمان و دیگر نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے کیس دائر کیا تھا جبکہ ثبوتوں کی عدم راہمی پر زرداری کے شریک ملزم کو بھی رہا کیا جا چکا ہے ،لہذا عدالت آصف زرداری کو ان جھوٹے کیسز سے بری کرے جس پر عدالت نے انہیں باعزت بری کر دیا۔خیال رہے کہ کمیشن کی وصولی کا الزام 1997میںبے نظیر بھٹو دور میں لگایا گیا تھا۔بعدازسماعت آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ1997میں سیف الرحمان و دیگر نے آصف زرداری پر ایس جی ایس اور کوٹیکنا کے حوالے سے غیر ملکی کمپنی کو پری شپمنٹ میں ٹھیکا لینے کا الزام لگایا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ثبوتوں کی عدم فراہمی پر 18سال بعد مقدمات ختم ہوئے ہیں جبکہ آصف زرداری نے 8سال جھوٹے مقدمات میں جیل کاٹی۔ان کا کہنا تھاکہ جھوٹے لزامات عائد کرنے والوں سے قیامت کے روز سوال ضرور ہوں گے۔آصف زرداری 3ریفرنسز میں بری ہوگئے ہیں، آج انصاف قانون اور آئین کی فتح ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بھی کاغذ ایسا نہیں تا جو آصف زرداری پرعائد الزامات کو سچ ثابت کرتا،جج صاحب کے شکر گزار ہیں کہ منصفانہ فیصلہ کیا۔

CNIC of NADRA in Few Essay Step New Policy


نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بنوانے کے عمل کو انتہائی آسان کردیا گیا





اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20 نومبر 2015 ء) نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بنوانے کے عمل کو انتہائی آسان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے کے عمل کو انتہائی آسان کردیا ہے اور اس سلسلے میں کئی رکاوٹوں کو ختم کردیا ہے۔ اب 20 روپے کے اسٹام پیپر کی مدد سے ریکارڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کروائی جاسکے گی، اس مقصد کیلئے اضافی دستاویزات کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اسٹام پیپر کسی سرکاری گرید 17 کے آفیسر سے تصدیق کروانے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ یہ کام کسی بھی شناختی کارڈ ہولڈر سے کروایا جاسکے گا۔تاریخ پیدائش کیلئے کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفیکیٹ، نام کی تبدیلی کیلئے اخبار میں اشتہارجبکہ بیوی کے نام کے اندراج کیلئے نکاح نامہ جمع کروانے کی شرائط بھی ختم کردی گئی ہیں۔ نادرا کی اس نئی پالیسی کا اطلاق 23 نومبر سے ہوگا۔

Pakistan Has Jungle System - Imran Khan

پاکستان میں جنگل کا نظام ہے، منافع بخش اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دینگے: عمران خان



پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم منافع بخش اداروں کی نجکاری کی بھرپور مخالفت کرینگے۔ان کی نجکاری نہیں ہونے دینگے۔پاکستان میں جنگل کا نظام ہے اور جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ ہے، ہر لڑائی اور انتشار کی جڑ ناانصافی ہے جبکہ اگر انصاف کا نظام ہو تو اس سے امن آتا ہے اور امن سے خوشحالی آتی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبال پاکستان کے نظریاتی لیڈر تھے، ان کے نظریئے پر عمل کر کے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ ہے اور اگر انصاف کا نظام آ جائے تو امن آ جائے گا اور جب امن آئے تو خوشحالی بھی آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح 50 فیصد کر دی ہے جبکہ اس سے قبل صرف 16 فیصد جی ایس ٹی تھا اور اگر آج اسے کم کر کے 16 فیصد ہی کر دیا جائے تو ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 18 روپے کمی ہوتی ہے۔ 
تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے مہنگائی کر رہی ہے، جی ایس ٹی لگا رہی ہے، ودہولڈنگ ٹیکس لگا رہی ہے اور اس کا شکار صرف غریب ہیں اور یہی وجہ ہے کہ غریب روز بہ روز غریب جبکہ امیر دن بہ دن امیر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے نظام کی صورتحال بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ سارے پاکستان میں صرف 8 لاکھ بچے انگلش میڈیم سکول جاتے ہیں جبکہ 3 کروڑ بچے اردو میڈیم میں جاتے ہیں اور 20 سے 22 لاکھ بچے دینی مدارس میں زیر تعلیم ہے لیکن یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ملک بھر میں اچھی نوکریوں کے مواقع صرف ان 8 لاکھ بچوں کو ملتے ہیں جو انگلش میڈیا جاتے ہیں۔ پاکستان کو اگر ٹھیک کرنا ہے تو اس کیلئے تعلیم، صحت اور ٹیکس کا نظام ٹھیک کرنا ہو گا، امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں پر خرچ کرنا ہو گا پھر ہی پاکستان میں خوشحالی آ سکے گی۔

Reham Khan Opened a new Pandora's box Against Imran Khan

عمران خان کی ایک حرکت جو کسی صورت قابل قبول نہیں تھی،’ریحام خان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا‘





حام خان کا سنڈے ٹائمز کو دیئے جانے والے انٹرویو  اس وقت میڈیا میں موضوع بحث بنا ہواہے ،اس انٹرویو کے دوران ریحام خان سے عمران خان سے طلاق کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا عام طور پر جھگڑا اس وجہ سے ہوتا تھا کہ عوام میں ہر طرف سے انہیں نشانہ بنایا ۔
برطانوی جریدے دی سنڈے ٹائمز کے مطابق ریحام خان سے عمران خان کے ساتھ جھگڑوں کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہناتھا کہ عام طور پر اس کی وجہ یہ ہوتی تھی کہ ہر طرف سے انہیں عوام میں نشانہ بنایا جاتاتھا ،درمیان میں دو تین مہینے کوئی خاص لڑائی نہیں ہوئی لیکن پھر آخر ی ماہ میں شدید بحث و تکرار ہوئی اور ریحام خان نے فیصلہ کیا کہ اب مزید گزارا نہیں ہوسکتا ،اس پر برطانوی صحافی نے سوال کیا کہ ایسی کیا بات تھی کہ اتنی شدید لڑائی ہوگئی ،جس پر ریحام خان نے ذراتوقف سے جواب دیا ،’بہت ذاتی معاملہ ہے اور وہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتیں ‘۔برطانوی صحافی کے مطابق وہ بار بار سوال کرتی رہیں لیکن ریحام خان بس دکھی آنکھوں کے ساتھ انہیں دیکھتی رہیں ۔اس سے معلوم پڑا کہ وہ اس موضوع پر مزید کسی بات کا جواب نہیں دیں گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی جانب سے اس انکشاف کے بعد نئی بحث چھڑ چکی ہے کہ آخر عمران خان نے ایسا کیا کیا جو ریحام خان کے لیے کسی صورت قابل برداشت نہیں تھا۔
 Reham Khan Opened a new Pandora's box Against Imran Khan

Paris , Belgium and Central American country of Honduras 8 Pakistanis Detained

پیرس ، بیلجئیم اوروسط امریکی ملک ہونڈراس میں8 پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا

 پیرس میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد بیلجئیم اوروسط امریکی ملک ہونڈراس میں 8 پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پیرس کے بعد بیلجئیم کے دارالحکومت برسلزمیں دہشت گردی کے خدشات کے باعث سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔ شہرکی سڑکوں پرفوج کے دستے گشت کررہے ہیں اورمبینہ دہشت گرد صالح عبدالسلام کی تلاش شروع کر دی گئی ۔
بیلجئیم کے انسداد دہشت گردی یونٹ نے برسلز کے نواحی علاقے کے ایک پیٹرول پمپس پر موجود 3 ایمبولینسوں میں موجود 6 افراد کو حراست میں لےکرانہیں متعلقہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں ان کے فنگر پرنٹس لئے گئے جس سے پتا چلا کہ حراست میں لئے گئے 6 افراد پاکستانی نڑاد برطانوی شہری ہیں۔پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد مقامی زبان نہیں جانتے لیکن اس کے باوجود وہ ان سے مکمل تعاون کررہے ہیں ۔
دوسری جانب وسط امریکی ملک ہونڈراس کی سرحد پر تعینات سیکیورٹی حکام نے ملک میں داخل ہونے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد قانونی دستاویزات کے بغیر ملک میں داخل ہوئے تھے۔ گرفتار کئے گئے افراد میں 2 پاکستانی شہریت کے حامل ہیں جب کہ ایک شامی ہے۔

Reham Khan Step toward Dr Ijaz her Ex Husband


،ریحام خان کے رشتے داروں کا ڈاکٹر اعجاز سے صلح کرنے کا مشورہ


ریحام خان اور انکے سابق شوہر ڈاکڑ عجاز کے درمیان نئی پیدا ہونیوالی کشیدگی میں بڑابریک تھرو ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریحام کے رشتے داروں نے ڈاکٹر اعجاز کیخلاف قانونی نوٹس واپس لےنے کا مشورہ دیا ہے۔ اور اس تنازع میں صلح کرنے کا کہا ہے۔ا س سلسلے میں ریحام خان نے ڈاکٹر اعجاز کے وکیل سے رابطہ کرکے انہیں نوٹس واپس لینے کی درخواست کی ہے اور ڈاکٹر اعجاز کے وکیل بیرسٹر راشد نے بھی ریحام خان کی طرف سے رابطہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔یاد رہے گزشتہ دنوں ریحام خان نے الزام لگایا تھا کہ ان کا عمران خان سے رشتہ سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز کی وجہ سے ٹوٹا ہے کیونکہ انہوں نے شادی کے بعد انہیں بدنام کرنے کی مہم چلائی تھی،ریحام نے قانونی نوٹس بھیجتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا ورنہ دو ملین پونڈ ہرجانے ادا کرنے کا کہا گیا تھا جس کے لئے ریحام نے کیس دائر کرنے کی تیاری مکمل کرلی تھی لیکن دوسری طرف ڈاکٹر اعجاز نے بھی ریحام کو نوٹس بھیج دیا تھا۔اس کشیدگی میں ریحام کے رشتے داروں نے معاملات کو ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger