عمران خان کی ایک حرکت جو کسی صورت قابل قبول نہیں تھی،’ریحام خان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا‘
حام خان کا سنڈے ٹائمز کو دیئے جانے والے انٹرویو اس وقت میڈیا میں موضوع بحث بنا ہواہے ،اس انٹرویو کے دوران ریحام خان سے عمران خان سے طلاق کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا عام طور پر جھگڑا اس وجہ سے ہوتا تھا کہ عوام میں ہر طرف سے انہیں نشانہ بنایا ۔
برطانوی جریدے دی سنڈے ٹائمز کے مطابق ریحام خان سے عمران خان کے ساتھ جھگڑوں کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہناتھا کہ عام طور پر اس کی وجہ یہ ہوتی تھی کہ ہر طرف سے انہیں عوام میں نشانہ بنایا جاتاتھا ،درمیان میں دو تین مہینے کوئی خاص لڑائی نہیں ہوئی لیکن پھر آخر ی ماہ میں شدید بحث و تکرار ہوئی اور ریحام خان نے فیصلہ کیا کہ اب مزید گزارا نہیں ہوسکتا ،اس پر برطانوی صحافی نے سوال کیا کہ ایسی کیا بات تھی کہ اتنی شدید لڑائی ہوگئی ،جس پر ریحام خان نے ذراتوقف سے جواب دیا ،’بہت ذاتی معاملہ ہے اور وہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتیں ‘۔برطانوی صحافی کے مطابق وہ بار بار سوال کرتی رہیں لیکن ریحام خان بس دکھی آنکھوں کے ساتھ انہیں دیکھتی رہیں ۔اس سے معلوم پڑا کہ وہ اس موضوع پر مزید کسی بات کا جواب نہیں دیں گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی جانب سے اس انکشاف کے بعد نئی بحث چھڑ چکی ہے کہ آخر عمران خان نے ایسا کیا کیا جو ریحام خان کے لیے کسی صورت قابل برداشت نہیں تھا۔
Reham Khan Opened a new Pandora's box Against Imran Khan
Post a Comment