پیرس ، بیلجئیم اوروسط امریکی ملک ہونڈراس میں8 پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا
پیرس میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد بیلجئیم اوروسط امریکی ملک ہونڈراس میں 8 پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پیرس کے بعد بیلجئیم کے دارالحکومت برسلزمیں دہشت گردی کے خدشات کے باعث سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔ شہرکی سڑکوں پرفوج کے دستے گشت کررہے ہیں اورمبینہ دہشت گرد صالح عبدالسلام کی تلاش شروع کر دی گئی ۔
بیلجئیم کے انسداد دہشت گردی یونٹ نے برسلز کے نواحی علاقے کے ایک پیٹرول پمپس پر موجود 3 ایمبولینسوں میں موجود 6 افراد کو حراست میں لےکرانہیں متعلقہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں ان کے فنگر پرنٹس لئے گئے جس سے پتا چلا کہ حراست میں لئے گئے 6 افراد پاکستانی نڑاد برطانوی شہری ہیں۔پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد مقامی زبان نہیں جانتے لیکن اس کے باوجود وہ ان سے مکمل تعاون کررہے ہیں ۔
دوسری جانب وسط امریکی ملک ہونڈراس کی سرحد پر تعینات سیکیورٹی حکام نے ملک میں داخل ہونے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد قانونی دستاویزات کے بغیر ملک میں داخل ہوئے تھے۔ گرفتار کئے گئے افراد میں 2 پاکستانی شہریت کے حامل ہیں جب کہ ایک شامی ہے۔
Post a Comment