CNIC of NADRA in Few Essay Step New Policy


نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بنوانے کے عمل کو انتہائی آسان کردیا گیا





اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20 نومبر 2015 ء) نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بنوانے کے عمل کو انتہائی آسان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے کے عمل کو انتہائی آسان کردیا ہے اور اس سلسلے میں کئی رکاوٹوں کو ختم کردیا ہے۔ اب 20 روپے کے اسٹام پیپر کی مدد سے ریکارڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کروائی جاسکے گی، اس مقصد کیلئے اضافی دستاویزات کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اسٹام پیپر کسی سرکاری گرید 17 کے آفیسر سے تصدیق کروانے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ یہ کام کسی بھی شناختی کارڈ ہولڈر سے کروایا جاسکے گا۔تاریخ پیدائش کیلئے کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفیکیٹ، نام کی تبدیلی کیلئے اخبار میں اشتہارجبکہ بیوی کے نام کے اندراج کیلئے نکاح نامہ جمع کروانے کی شرائط بھی ختم کردی گئی ہیں۔ نادرا کی اس نئی پالیسی کا اطلاق 23 نومبر سے ہوگا۔
Share this video :

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger