،ریحام خان کے رشتے داروں کا ڈاکٹر اعجاز سے صلح کرنے کا مشورہ
ریحام خان اور انکے سابق شوہر ڈاکڑ عجاز کے درمیان نئی پیدا ہونیوالی کشیدگی میں بڑابریک تھرو ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریحام کے رشتے داروں نے ڈاکٹر اعجاز کیخلاف قانونی نوٹس واپس لےنے کا مشورہ دیا ہے۔ اور اس تنازع میں صلح کرنے کا کہا ہے۔ا س سلسلے میں ریحام خان نے ڈاکٹر اعجاز کے وکیل سے رابطہ کرکے انہیں نوٹس واپس لینے کی درخواست کی ہے اور ڈاکٹر اعجاز کے وکیل بیرسٹر راشد نے بھی ریحام خان کی طرف سے رابطہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔یاد رہے گزشتہ دنوں ریحام خان نے الزام لگایا تھا کہ ان کا عمران خان سے رشتہ سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز کی وجہ سے ٹوٹا ہے کیونکہ انہوں نے شادی کے بعد انہیں بدنام کرنے کی مہم چلائی تھی،ریحام نے قانونی نوٹس بھیجتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا ورنہ دو ملین پونڈ ہرجانے ادا کرنے کا کہا گیا تھا جس کے لئے ریحام نے کیس دائر کرنے کی تیاری مکمل کرلی تھی لیکن دوسری طرف ڈاکٹر اعجاز نے بھی ریحام کو نوٹس بھیج دیا تھا۔اس کشیدگی میں ریحام کے رشتے داروں نے معاملات کو ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Post a Comment