Pakistan Has Jungle System - Imran Khan

پاکستان میں جنگل کا نظام ہے، منافع بخش اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دینگے: عمران خان



پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم منافع بخش اداروں کی نجکاری کی بھرپور مخالفت کرینگے۔ان کی نجکاری نہیں ہونے دینگے۔پاکستان میں جنگل کا نظام ہے اور جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ ہے، ہر لڑائی اور انتشار کی جڑ ناانصافی ہے جبکہ اگر انصاف کا نظام ہو تو اس سے امن آتا ہے اور امن سے خوشحالی آتی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبال پاکستان کے نظریاتی لیڈر تھے، ان کے نظریئے پر عمل کر کے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ ہے اور اگر انصاف کا نظام آ جائے تو امن آ جائے گا اور جب امن آئے تو خوشحالی بھی آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح 50 فیصد کر دی ہے جبکہ اس سے قبل صرف 16 فیصد جی ایس ٹی تھا اور اگر آج اسے کم کر کے 16 فیصد ہی کر دیا جائے تو ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 18 روپے کمی ہوتی ہے۔ 
تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے مہنگائی کر رہی ہے، جی ایس ٹی لگا رہی ہے، ودہولڈنگ ٹیکس لگا رہی ہے اور اس کا شکار صرف غریب ہیں اور یہی وجہ ہے کہ غریب روز بہ روز غریب جبکہ امیر دن بہ دن امیر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کے نظام کی صورتحال بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ سارے پاکستان میں صرف 8 لاکھ بچے انگلش میڈیم سکول جاتے ہیں جبکہ 3 کروڑ بچے اردو میڈیم میں جاتے ہیں اور 20 سے 22 لاکھ بچے دینی مدارس میں زیر تعلیم ہے لیکن یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ملک بھر میں اچھی نوکریوں کے مواقع صرف ان 8 لاکھ بچوں کو ملتے ہیں جو انگلش میڈیا جاتے ہیں۔ پاکستان کو اگر ٹھیک کرنا ہے تو اس کیلئے تعلیم، صحت اور ٹیکس کا نظام ٹھیک کرنا ہو گا، امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں پر خرچ کرنا ہو گا پھر ہی پاکستان میں خوشحالی آ سکے گی۔

Share this video :

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger