New Videos from Youtube

Every Pakistani is indebted to Rs one lakh 7 thousand 828

ہر پاکستانی ایک لاکھ7ہزار828روپے کامقروض ہے،اسٹاک مارکیٹ مندے کے باعث سرمایہ داروں کو20ارب 




امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر حکومت کے ذمہ قرضوں اور واجبات کامجموعی حجم207کھرب تک پہنچ چکا ہے جوکہ انتہائی تشویش ناک امر ہے،صرف ایک سال کے دوران حکومت کے قرضوں اور واجبات میں21کھرب 97ارب50کروڑ روپے کااضافہ معاشی پالیسیوں کی ابتری کی طرف اشارہ کرتا ہے جسے ہنگامی بنیادوں پرکنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت کوبیرونی قرضوں کی بجائے قومی وسائل پرانحصار کرنا چاہئے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کاہرشہری ایک لاکھ7ہزار828روپے کامقروض ہوچکا ہے۔ اندرونی قرضوں میں 16کھرب18ارب70کروڑ روپے کااضافہ نوٹ کیاجارہا ہے اور ان کامجموعی حجم 127کھرب 14ارب60کروڑروپے تک پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں مندابرقرار ہے۔اب تک سرمایہ داروں کے20ارب26کروڑ روپے ڈوب چکے ہیں۔رہی سہی کسر313اشیاء ضروریہ پرریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی خبر نے پوری کردی ہے۔اس سے5کروڑسے زائد متوسط افراد براہ راست متاثر ہوں گے۔حکومت ایسے اقدامات نہ کرے جن سے غریب عوام کے مسائل میں اضافہ ہو۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ آئی ایم ایف کاپاکستان کے ذمہ قرضہ175ارب20کروڑ روپے سے بڑھ کر475ارب30کروڑ روپے ہوچکا ہے۔حکومتی قرضے اور واجبات مجموعی قومی آمدن کے67.5فیصد ہے جوکہ ملک وقوم کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ملکی وسائل کوبروئے کار لاتے ہوئے ملکی وغیر ملکی قرضوں سے چھٹکارہ حاصل کرے۔انہوں نے کہاکہ ڈالر ایک مرتبہ پھر106روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔مہنگائی میں ہوشرباء اضافہ ہونے سے غریب کی زندگی اجیرن ہے۔رواں مالی سال کے ابتدائی 4ماہ میں ملکی برآمدات میں ایک ارب ڈالرکی کمی ہوچکی ہے۔زائدپیداواری لاگت سے بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹ کوشدیدنقصان پہنچایا

Paris Attackers Exploited Intelligence Gaps

بھارتی حکومت کو پیرس میں‌ہونے والے خود کُش حملوں کا پہلے سے ہی علم تھا





 بین الاقوامی میڈیا کی حال ہی میں سامنے آئی ایک رپورٹ میں ایک تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے . رپورٹ کے مطابق پیرس میں ہونے والے حملوں سے متعلق بھارتی حکومت پہلے سے ہی آگاہ تھی لیکن بھارت نے کسی حکومت کے ساتھ یہ معلومات شئیر نہ کرتے ہوئے اپنی سکیورٹی کو مزید مؤثر کرنے پر توجہ دی. بھارت کی وزارت داخلہ نے تمام بھارتی خفیہ ایجنسیوں کو ایک خفیہ خط بھی ارسال کیا ہے جس میں تمام ایجنسیوں کو کسی بھی دہشت گردی کی کارروائی سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے.
رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر داعش کو ایسی کارروائی پر اکسانے کے پیچھے بھارت ہی کا ہاتھ ہے. رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے سینئر اہلکاروں نے خفیہ طور ہر عراق اور شام کے دورے بھی کئے، اور داعش کے اراکین سے ملاقاتیں بھی کیں. انہی خفیہ دوروں کے بعد داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں دنیا کے میڈیا کے سامنے آنا شروع ہوئیں، خصوصا بھارتی میڈیا میں، جنکا تعلق داعش اور القاعدہ کے ساتھ جوڑا جاتا رہا.

Aamir Khan leaves India, spotted at international airport in Mumbai!

بھارت کی فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا، عامر خان انتہاء پسندوں کی دھمکیوں پر بھارت کو الوداع کہہ کر چلے گئے




بھارت کی فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا، بالی وڈ سٹار عامر خان انتہاء پسندوں کی دھمکیوں پر بھارت کو الوداع کہہ کر امریکہ چلے گئے۔ ہفتہ کو ذرائع کے مطابق بالی وڈ سٹار عامر خان انتہاء پسندوں کی طرف سے مسلسل دھمکیوں کے بعد خاموشی سے بھارت چھوڑ کر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں، عامر خان کب واپس آئیں گے اس کا کسی کو بھی نہیں پتا، عامر خان کو آخری مرتبہ ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی اہلیہ انہیں بھارت چھوڑنے کا مشورہ دے چکی ہیں۔

Bollywood star Aamir Khan Sued Over Movie Poster

عامر خان کے خلاف کانپور کی عدالت میں بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست



بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاءپسندی کے خلاف بیان عامر خان کیلئے کئی مشکلات پیدا کر چکا ہے اور اب ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست بھی دیدی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے خلاف کان پور کی عدالت میں بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست ایک فلمساز نے دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر خان نے اپنے بیان سے لوگوں کو خوفزدہ کرنے کیا ہے۔ 
واضح رہے کہ انہوں نے ایک تقریب میںبھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاءپسندی کے خلاف بیان دیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ انتہاءپسندوں کا کہنا ہے کہ عامر خان پاکستان چلے جائیں اور اگر انہیں بھارت میں رہنا ہے تو ہندو ہونا پڑے گا۔

The First Woman Pilot buried with military honors , Air Chief

پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک ،انکی قربانی نہیں بھولیں گے،ائیر چیف

The First Woman Pilot Maryam Mukhtar buried with military honors , will not forget their sacrifice , Air Chief




میانوالی میں طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والی فلائنگ آفیسر مریم مختار کی نما ز جنازہ کراچی میں ادا کرنے کے بعد انہیں ملیر کینٹ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے مرحومہ کو سلامی پیش کی ۔فلائنگ آفیسر مریم کی نماز جنازہ میں ائیر چیف سہیل امان ،کور کمانڈر کراچی اور پاک فوج و فضائیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ائیرمارشل سہیل امان اور کور کمانڈر کراچی نے شہید خاتون پائلٹ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔جام شہادت نوش کرنے والی پاک فضائیہ کی پہلی خاتون آفیسر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ائیر مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ جس قوم کی مریم جیسی بیٹیاں ہوں اس قوم کو کئی شکست نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا ہرجوان وطن کیلئے جان قربان کرنے کو تیارہے ،قوم مریم کی قربانی کو کبھی نہیں بھلائے گی۔دوسری جانب کورکمانڈر کراچی نوید مختار نے مریم مختار کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریم مختار قوم کی بیٹیوں کیلئے ایک مثال ہے ،ان کی قربانی ہما را فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم کی زندگی نوجوان نسل کیلئے قابل دیدہے۔

WEAK EYES GET BETTER

کمزور نظر کو بہتر کرنے کے لئے چار آسان قدرتی ٹوٹکے 



کمزور نظر کی وجہ سے ہمیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا بڑتا ہے لیکن کیا ہی اچھا ہو کہ کمزور نظرکو بہتربنایا جاسکے تو آئیے آپ کو اس کے لئے چار آسان طریقے بتاتے ہیں۔
درست کھانے کا انتخاب
ہم جو بھی کھاتے ہیں وہ ہمارے جسم پر اثرانداز ہوتا ہے۔اگر کھانا چکنائی سے بھرا ہوگا تو یقیناًاس کا منفی اثر معدے پر پڑے گا اور بالکل اسی طرح اگر کھانے میں غذائیت ہوگی تو اس کا جسم پر خوشگوار اثر پڑے گا۔کچھ کھانے ایسے ہوتے ہیں جن کے کھانے سے نظر تیز ہوتی ہے،ایسے کھانوں میں انٹی آکسیڈینٹس والے کھانے جیسے سبز پتے والے کھانے،انڈی کی زردی،کدو،میٹھے آلو،گاجریں اور بیٹا کروٹین والے کھانے ہیں۔اس کے علاوہ مچھلی کا تیل اور فیٹی ایسڈبھی نظر کےلئے مفید ہے لہذا سولومون اور کوڈ مچھلی ضرور کھائیں۔ان غذاﺅں کے علاوہ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں،زیادہ سے زیادہ پانی کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی نہ ہوگی اور آنکھ خشک نہ ہوگی۔
آنکھوں کی ورزش
ہمارے جسم کے لئے ورزش بہت ضروری ہوتی ہے اور بالکل اسی طر ح آنکھوں کو ورزش بہت فائدہ دیتی ہے۔دن میں کم از کم تین بار اپنے ہاتھوں کو رگڑیں گرم ہونے پر اور انہیں اپنی آنکھوں پر پانچ سیکنڈ کے لئے لگائیں۔ایک اورورزش میں لیٹ کر چھت کی طرف دیکھیں اور درمیان میں گھورتے ہوئے پہلے دس بار دائیں اور پھر دس بار بائیں جانب گھمائیں۔اسی طرح ایک پین کو اپنے سامنے ایک بازو کے فاصلے پر رکھیں اور اس کی نب پر نظر رکھیں،اسکے بعد آہستہ آہستہ اس پین کو قریب لائیں اور جب یہ آپ کی آنکھوں سے 6انچ رہ جائے تو اسے دوبارہ دور لے جائیں،یہ عمل دن میں چھ بار ضرور کریں۔
ماحول پر نظر رکھیں
اپنے اردگرد ماحول کا بغور جائزہ لیں اور دیکھیں کہ کن جگہوں پر آپ کو نظر میں کمزوری محسوس ہوتی ہے۔بعض اوقات کمپیوٹر کی سکرین دیکھنے کی وجہ سے نظر زیادہ کمزور محسوس ہوتی ہے۔اسی طرح سگریٹ پینے سے بھی نظر میں کمزوری محسوس ہوتی ہے لہذا سگریٹ سے اجتناب کریں۔
صحیح طریقے سے آرام کریں
آپ کو چاہیے کہ صحیح طریقے سے آرام کریں،دن میں کم از کم آٹھ گھنٹہ ضرور سوئیں۔اس طریقے سے آنکھوں کو آرام ملے گا اور نظر کی کمزوری دور ہوگی۔کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے ہر ایک گھنٹے بعد تھوڑی دیر کے لئے اپنی آنکھوں پر اپنی ہتھیلیوں کو ایسے رکھیں کہ ان میں روشنی داخل نہ ہو۔اس حالت میں 10منٹ بیٹھیں اور پھر اپنا کام شروع کریں،اس طریقے سے آنکھوں کو آرام ملے گا۔

Holiday on 27TH NOVEMBER IN ALL SINDH


سندھ میں 27نومبر کو چھٹی کا اعلان





 سندھ بھر میں 27نومبر کی چھٹی کا اعلان کردیاگیاہے اور اس ضمن میں باضابطہ طورپر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے ۔ 
نجی ٹی وی چینل کے مطابق عام تعطیل کا اطلاق صوبے بھرمیں بلدیاتی اداروں اور تمام سرکاری اداروں پر ہوگا ۔چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن نے بتایاکہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات کے سلسلے میں چھٹی کی گئی ۔
 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger