بھارت کی فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا، عامر خان انتہاء پسندوں کی دھمکیوں پر بھارت کو الوداع کہہ کر چلے گئے
بھارت کی فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا، بالی وڈ سٹار عامر خان انتہاء پسندوں کی دھمکیوں پر بھارت کو الوداع کہہ کر امریکہ چلے گئے۔ ہفتہ کو ذرائع کے مطابق بالی وڈ سٹار عامر خان انتہاء پسندوں کی طرف سے مسلسل دھمکیوں کے بعد خاموشی سے بھارت چھوڑ کر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں، عامر خان کب واپس آئیں گے اس کا کسی کو بھی نہیں پتا، عامر خان کو آخری مرتبہ ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی اہلیہ انہیں بھارت چھوڑنے کا مشورہ دے چکی ہیں۔
Post a Comment