کمزور نظر کو بہتر کرنے کے لئے چار آسان قدرتی ٹوٹکے
کمزور نظر کی وجہ سے ہمیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا بڑتا ہے لیکن کیا ہی اچھا ہو کہ کمزور نظرکو بہتربنایا جاسکے تو آئیے آپ کو اس کے لئے چار آسان طریقے بتاتے ہیں۔
درست کھانے کا انتخاب
ہم جو بھی کھاتے ہیں وہ ہمارے جسم پر اثرانداز ہوتا ہے۔اگر کھانا چکنائی سے بھرا ہوگا تو یقیناًاس کا منفی اثر معدے پر پڑے گا اور بالکل اسی طرح اگر کھانے میں غذائیت ہوگی تو اس کا جسم پر خوشگوار اثر پڑے گا۔کچھ کھانے ایسے ہوتے ہیں جن کے کھانے سے نظر تیز ہوتی ہے،ایسے کھانوں میں انٹی آکسیڈینٹس والے کھانے جیسے سبز پتے والے کھانے،انڈی کی زردی،کدو،میٹھے آلو،گاجریں اور بیٹا کروٹین والے کھانے ہیں۔اس کے علاوہ مچھلی کا تیل اور فیٹی ایسڈبھی نظر کےلئے مفید ہے لہذا سولومون اور کوڈ مچھلی ضرور کھائیں۔ان غذاﺅں کے علاوہ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں،زیادہ سے زیادہ پانی کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی نہ ہوگی اور آنکھ خشک نہ ہوگی۔
آنکھوں کی ورزش
ہمارے جسم کے لئے ورزش بہت ضروری ہوتی ہے اور بالکل اسی طر ح آنکھوں کو ورزش بہت فائدہ دیتی ہے۔دن میں کم از کم تین بار اپنے ہاتھوں کو رگڑیں گرم ہونے پر اور انہیں اپنی آنکھوں پر پانچ سیکنڈ کے لئے لگائیں۔ایک اورورزش میں لیٹ کر چھت کی طرف دیکھیں اور درمیان میں گھورتے ہوئے پہلے دس بار دائیں اور پھر دس بار بائیں جانب گھمائیں۔اسی طرح ایک پین کو اپنے سامنے ایک بازو کے فاصلے پر رکھیں اور اس کی نب پر نظر رکھیں،اسکے بعد آہستہ آہستہ اس پین کو قریب لائیں اور جب یہ آپ کی آنکھوں سے 6انچ رہ جائے تو اسے دوبارہ دور لے جائیں،یہ عمل دن میں چھ بار ضرور کریں۔
ماحول پر نظر رکھیں
اپنے اردگرد ماحول کا بغور جائزہ لیں اور دیکھیں کہ کن جگہوں پر آپ کو نظر میں کمزوری محسوس ہوتی ہے۔بعض اوقات کمپیوٹر کی سکرین دیکھنے کی وجہ سے نظر زیادہ کمزور محسوس ہوتی ہے۔اسی طرح سگریٹ پینے سے بھی نظر میں کمزوری محسوس ہوتی ہے لہذا سگریٹ سے اجتناب کریں۔
صحیح طریقے سے آرام کریں
آپ کو چاہیے کہ صحیح طریقے سے آرام کریں،دن میں کم از کم آٹھ گھنٹہ ضرور سوئیں۔اس طریقے سے آنکھوں کو آرام ملے گا اور نظر کی کمزوری دور ہوگی۔کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے ہر ایک گھنٹے بعد تھوڑی دیر کے لئے اپنی آنکھوں پر اپنی ہتھیلیوں کو ایسے رکھیں کہ ان میں روشنی داخل نہ ہو۔اس حالت میں 10منٹ بیٹھیں اور پھر اپنا کام شروع کریں،اس طریقے سے آنکھوں کو آرام ملے گا۔
Post a Comment