Chaudhry Sarwar book is a pack of lies , brother Ramzan Chaudhry

چودھری سرور کی کتاب جھوٹ کا پلندہ ہے، بھائی چودھری رمضان


Chaudhry Sarwar book is a pack of lies , brother Chaudhry Ramzan 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی حال ہی میں شائع ہونے والی سوانح عمری "My Remarkable Journey" جھوٹ کا پلندہ اور ایک کلنک ہے۔ تفصیلات کے مطابق چودھری محمد سرور کے بھائی چودھری محمد رمضان نے کہا ہے کہ میرے بھائی نے اپنی کتاب میں جابجا غلط بیانی سے کام کیا ہے۔ چودھری محمد رمضان جو گلاسگو کے ایک کامیاب بزنس مین ہیں نے Sunday Heraldکو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بہت جلد میں اپنے بھائی کے بہت سے جھوٹ بے نقاب کروں گا جو انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق بولے یا لکھے ہیں۔
چوہدری سرور کے بھائی کا کہناہے کہ چوہدری سرور نے اپنی کتاب میں مجھے نالائق دکھایا ہے جبکہ ’کیش اینڈ کیری‘سٹور کا منصوبہ ابتداء میں میرا تھااور انہوں نے اپنی کتاب میں جس طرح زندگی کی کہانی بیان کی ہے اس سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ 

Share this video :

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger