Dr Asim Exposed 450 billion Rupees of Corruption

گیس کی مصنوعی قلت ،ڈاکٹر عاصم کی 450 ارب روپے کی کرپشن کا ایک اور انکشاف سامنے آگیا
Dr Asim,  Exposed 450 billion Rupees of  Corruption 


ڈاکٹر عاصم کی 450 ارب روپے کی کرپشن کا ایک اور انکشاف سامنے آگیاہے ، نیب رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین نے گیس کی مصنوعی قلت سے قومی خزانے کو 450 ارب روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ کھاد کی قیمت850روپے سے 1530 روپے فی بوری تک پہنچائی اور کمیشن وصول کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے عدالت میں پیپلز پارٹی کے طاقتور ترین وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی کرپشن سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی ہے جس کے مطابق اپنے دور وزارت میں عاصم حسین نے گیس کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قومی خزانے کو 450 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ گیس کی مصنوعی قلت سے کھاد کی پیداوار میں کمی ہوئی اور کھاد کی فی بوری قیمت میں 680روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملزم نے اسی پر بس نہ کیا بلکہ بلیک مارکیٹنگ کے ذریعے کھاد کی قیمتوں پر کمیشن بھی وصول کیا۔نیب نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم نے ٹرسٹ کے نام پر عوام کے ساتھ فراڈ کیا اور غیرقانونی طور پر اثاثہ جات بنائے۔ زمینوں پر قبضے میں سابق ڈائریکٹر لینڈ مسعود حیدر جعفری کو بھی ملزم نامزد کرکے شامل تفتیش کرلیا گیا جبکہ عاصم حسین کی کرپشن سے متعلق اسٹاک ایکسچینج اور پاکستان سکیورٹی ایکسچینج کا ریکارڈ بھی سربمہر کردیا گیا۔
Share this video :

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger