Rangers Arrested Lyari Gang War Leader Uzar Baloch

لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ رینجرز نے گرفتار کرلیا

Rangers Arrested Lyari Gang War Leader Uzar Baloch 




لیاری گینگ وار کےمرکزی کردار عزیر جان  بلوچ کو  رینجرز سندھ نے   کراچی میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران  عزیر بلوچ کوجمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کراچی کے مضافاتی علاقے سے حراست میں لیا گیا جب وہ کراچی میں داخل ہونے کی کوشش میں تھا ۔ رینجرز نے گرفتاری کی خبر میڈیا پر آنے سے پہلے ہی ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کردیا تھا جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملزم کو آج ہی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کردیا جائے گا جہاں سے اس کا 90 روزہ ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔



واضح رہے کہ عزیر بلوچ  لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار ہے اور اس پر کراچی کے علاقے لیاری کے مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت  50 سے زائد مقدمات درج ہیں۔عزیر بلوچ 2013 میں حکومت کی جانب سے ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع ہونے پر بیرون ملک فرار ہوا تھااوروہ ایران کے راستے مسقط اوردبئی جاکر کاروبار کی نگرانی کرتا رہا ہے۔کچھ عرصہ قبل بھی خبریں آئی تھیں کہ  عزیر جان بلوچ کو دبئی میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Share this video :

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger