Firing Over rangers Mobile 3 Solider Killed

بلدیہ اتحاد ٹاﺅن میں رینجرز کی موبائل پر فائرنگ، تین اہلکار شہید، دہشت گرد جلد پکڑے جائیں گے،ڈی جی رینجرز


رینجرز موبائل پرفائرنگ سے زخمی ہونے والے 3رینجرز اہلکار شہید ہو گئے جبکہ چوتھے کی حالت نازک ہے ۔شہید اہلکاروں کی شناخت اشتیاق ،قاسم اور اختر کے نام سے جبکہ زخمی اہلکار کی شناخت شہادت کے نام سے ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتھاد ٹاﺅن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مسجد کی سکیورٹی پر مامور رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر کے چار اہلکاروں کو شدید زخمی جن میں سے دو اہلکار موقع پر جبکہ تیسرا ہسپتال میں پہنچ کر شہید ہو گیا ۔ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے انہوں نے نماز جمعہ کے دوران مسجد کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایا ۔دہشتگرد فرار ہوتے وقت رینجرز کااسلحہ بھی ساتھ لے گئے ۔واقعے کے بعد رینجرز اہلکاروں نے دہشت گردوںکی فائرنگ کے بعد بلدیہ اتحاد ٹاﺅن میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔دریں اثنا ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دو یا تین تھی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جلد پکڑے جائیں گے۔
Share this video :

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger