New Videos from Youtube

Sindh Chief Minister Qaim Ali Shah not to drink during the day !!

وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ دن میں نہ پیا کریں!! ڈاکٹر شاہد مسعود


Eagles attack on presidential candidate Donald Trump

مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے والے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر عقاب کا حملہ


مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے والے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر عقاب کا حملہ ہوا ہے۔ صدارتی امیدوار امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ آجکل مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے پر دنیا بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنائے جارہے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں ڈونلڈ ٹرمپ شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اب ان کے ساتھ ایک اور عجیب شرمندگی کا باعث بننے والا واقعہ رونما ہوا ہے۔ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں ان پر ایک عقاب کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہونے سے محفوظ رہے۔

Bulletproof Car is going to buy for Reham Khan

نجی چینل کی جانب سے ریحام خان کیلئے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کا فیصلہ



 نجی چینل کی جانب سے ریحام خان کیلئے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کیلئے بلٹ پروف کی گاڑی کی خریداری کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔گاڑی خریدے جانے کے بعد ریحام خان کے حوالے کر دی جائے گی جسے وہ اپنے ذاتی استعمال میں لا سکیں گی۔ واضح رہے کہ ایک نجی ٹی و ی چینل نے بھاری معاوضے پر ریحام خان سے بطور اینکر پرسن معاہدہ کیا ہے اور "تبدیلی" کے عنوان سے ان کا ایک پروگرام جلد آن ایئر ہو گا۔

Aamir Liaquat Vs Asad Omar PTI view on Karachi

Aamir Liaquat Vs Asad Omar PTI view on Karachi 


Boxing legend Muhammad Ali has criticized US Republican presidential hopeful Donald Trump's proposal to ban Muslims from entering America.

Boxing legend Muhammad Ali has criticized US Republican presidential hopeful Donald Trump's proposal to ban Muslims from entering America.

باکسنگ لیجنڈ محمد علی نے   مسلمانوں پر امریکہ میں داخل ہونے سے عائد پابندی لگانے والے  امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی تجویز پر تنقید کی ہے .
Without naming Mr Trump, Mr Ali said that Muslims
  "have to stand up to those who use Islam to advance their own personal agenda".
The three-time world heavyweight champion, 73, is a cultural icon and one of the world's most famous Muslims.
Mr Trump says he will never leave the race, despite widespread criticism.
The White House had said that his comments about Muslims "disqualified" him from running for the presidency.

'Ruthless violence'

Mr Ali's statement was directed at "presidential candidates proposing to ban Muslim immigration to the United States".
"They have alienated many from learning about Islam," he said.

The former heavyweight champion also strongly criticized violence committed by jihadists from the Islamic State (IS) group.
"True Muslims know that the ruthless violence of so called Islamic Jihadists goes against the very tenets of our religion," he said.

Tremors were felt in different areas of Karachi

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے


 کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقہ حیدری اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں. زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے. زلزلے کے بعد سے لوگوں میں خوف و ہراس کی شدید لہر دوڑ گئی ہے. محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی بتایا گیا ہے کہ سمندر میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے ہیں جن کی شدت ریکٹراسکیل پر 2.0ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم زمینی علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت تاحال ریکٹر اسکیل پر معلوم نہیں ہو سکی۔

The third Time death News of Saddam Hussein Judge

صدام حسین کے جج کی تیسری مرتبہ موت؟



صدام حسین کو سزائے موت کی سزا سنانے والے جج روف عبدالرحمان کا ایک بار پھر انتقال ہوگیا ہے جی ہاں گھبرائے مت مگر یہی حقیقت ہے کہ اس سال تیسری مرتبہ یہ خبر آئی ہے کہ جج روف عبدالرحمان کی موت ہوگئی ہے مگر اب تک کسی بھی موت کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکی ہے پچھلے سال برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا تھا کہ روف عبدالرحمان کو داعش نے پکڑ کر موت کے گھاٹ اتاردیا ہے یہ خؓر 23جون کو آئی تھی مگر کردستان علاقائی حکومت نے اس سے انکار کیا تھا اس سال اگست میں ایک بار پھر روف عبدالرحمان کی موت کی خبر آئی تھی کہ لندن میں کینسر کے مرض میں ان کی موت ہوئی ہے ۔

PIA - Pakistan National airline 's flight operations to close

قومی ائیر لائن کے فلائٹ آپریشن کو بند کرنے کا فیصلہ




 قومی ائیر لائن کے فلائٹ آپریشن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی سرکاری ائیر لائن کی جوائنٹ ایکشن کمیشن کمیٹی نے ادارے کی مجوزہ نجکاری پر ملک بھر میں فلائٹ آپریشن کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی آٗئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں ہوا۔ قومی ادارے کو کمپنی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کروانے کے صدارتی آرڈیننس واپس نہ لئے جانے تک ملک گیر احتجاج کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

گوری خان نے شاہ رخ خان کا ایک اور راز آشکار کر دیا





بولی ووڈسپر سٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے حال ہی میں اپنے ملٹی ٹیلنٹڈ شوہر کی شخصیت کے ایک اور راز سے پردہ اٹھا دیا ہے ۔
گوری خان نے ایک بھارتی خبر رساں ادارے کو دیئے خصوصی انٹرویو کے دوران بتایا کہ انکے شوہر بہترین اداکار ہونے کیساتھ بہت اچھے انٹیریئر ڈیزائنر بھی ہیں ۔
گوری خان جو بذات خود بھی انٹیریئرڈیزائنر نے بتایا کہ شاہ رخ خان اکثر اوقات اپنے گھر منت کی سجاوٹ میں حصہ لیتے ہیں ۔
انکا کہنا تھا کہ ہوم ڈیکوریشن میں شاہ رخ خان کا ذوق بہت اعلیٰ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سپر سٹار نے حال ہی میں گھر کا ایک حصہ خود سجایا ہے جو دیکھنے لائق ہے۔ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم دل والے کے متعلق گوری خان کا کہنا تھا کہ انھیں یقین ہے یہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔
گوری خان نے بتایاکہ انکا چھوٹا بیٹا ابرام خان والد کی فلم دیکھ کر بے حد خوشی کا اظہار کرتا اور تالیاں بجاتا ہے۔ پس انھیں یقین ہے کہ جب انکے بیٹے کو فلم پسند ہے تو عوام کو ضرور پسند آئے گی۔

How much Wealth of Model Ayyan Ali!!!

ماڈل ایان علی کے اصل اثاثوں کی تعداد کتنی  نکلی .....



ماڈل ایان علی کے اصل اثاثوں کا سراغ لگا لیا گیا 70 کروڑ 

59 لاکھ سے زائد اثاثوں کی مالک نکلی اثاثوں سے متعلق خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، جو کچھ کمایا شبانہ روز محنت کا ثمر ہے،ایان علی

کسٹم حکام نے خوبرو ڈالر گرل ایان علی کے اصل اثاثوں کا سراغ لگا لیا‘ اصل اثاثوں کی مالیت 70 کروڑ‘ 59 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد نکلی، سونے کے زیورات اور پارچہ جات اس کے علاوہ ہیں جبکہ ایان علی نے کہا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں ان کے خلاف اب تک کے تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں وہ جلد بری ہوجائیں گی۔
انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ ادارے ان کو کیوں نہیں پکڑتے جو برسوں سے منی لانڈرنگ جیسے کام کر رہے ہیں۔ آن لائن کو باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ خوبرو ماڈل ایان علی کے آخر کار اصل اثاثوں کا پتہ چلا لیا گیا ہے تاہم کسٹم حکام اس حوالے سے ابھی تک اپنی حتمی حکمت عملی طے نہیں کر پائے کہ ان اثاثوں کے حوالے سے عدالت کو کیا بتایا جائے اور اس حوالے سے نئی درخواست بھی دائر کر سکتے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایان علی کے اثاثے کروڑوں میں ہیں اور صرف ان کے ملبوسات کی قیمت‘ زیورات کی قیمت کروڑوں میں ہے۔ بہترین تراش خراش کی بنی ہیروں کی انگوٹھیاں،جھل مل کرتے کپڑے، ایسکلوسو خوشبو کے پرفیومز‘ لگژری گاڑیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ایان علی کی خریدی گئی زیادہ تر اشیاء غیر ملکی برانڈڈ ہیں اور اثاثہ جات کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ یہ اثاثے بیرون ملک بینکوں میں ہیں مگر یہ کسی اور کے نام پر ہیں جن کے بارے تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں جیسے ہی یہ حتمی تفصیلات حاصل ہو جائیں گی تو کسٹم حکام اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کر دیں گے جبکہ ایان علی نے آن لائن سے گفتگو میں کہا ہے کہ ان کے اثاثوں کی جو مالیت بتائی جا رہی ہے اس کا حقیقت سے دور تک کا واسطہ نہیں ہے انہوں نے جو کچھ بھی کمایا ہے انتہائی محنت اور شبانہ روز محنت کا ثمر ہے وہ کسی غلط کام میں ملوث نہیں ہیں۔

Pakistan Peoples Party conceded defeat in Karachi

بلدیاتی الیکشن ،کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی نے شکست تسلیم کر لی






اکستان پیپلز پارٹی نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کر لیا ہے ۔ اتوار کے روز وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم کے نومنتخب چیئرمین وسیم اختر کو ٹیلی فون کیا ہے اور کراچی میں جیت پر مبارکباد پیش کی ہے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کو فروغ دیا ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں پیپلزپارٹی ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے سندھ حکومت ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمائندوں سے بھرپور تعاون کرے گی 

Maulana Abdul Aziz 's statement caused exceedingly trouble...!!!

داعش اور ہمارا مطالبہ ایک ہے،مولانا عبدالعزیز کے بیان نے کھلبلی مچادی




وداعش اور ہمارا مطالبہ ایک ہے،مولانا عبدالعزیز کے بیان نے کھلبلی مچادی-فاقی دارالحکومت کی لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کیلی فورنیا حملے میں ملوث تاشفین ملک سے کسی بھی طرح کے تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا کسی جہادی یا دہشت گرد تنظیم سے نہ کوئی تعلق تھا اور نہ ہےـملک میں اسلام کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں’امریکہ حوالگی سے نہیں ڈرتا’ ہم خود شہادت کے متمنی ہیںـایک انٹرویو میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ کیلی فورنیا حملے میں ملوث بتائے جانے والے میاں بیوی رضوان فاروق اور تاشفین ملک سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ تاشفین ملک کو نہیں جانتاـانہوں نے تاشفین ملک کے ساتھ اپنی تصاویر کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے تو آج تک اپنی بیوی اور بیٹیوں کے ساتھ بھی تصویر نہیں بنوائی کسی غیر محروم خاتون کے ساتھ تصویر بنوانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاـمولانا عبدالعزیز نے کہا کہ تاشفین ملک یا اس کے شوہر سے ان کی نہ توکوئی ملاقات ہوئی اور نہ ہی کوئی رابطہ رہاـمیرا کسی جہادی یا دہشت گرد تنظیم سے نہ تو پہلے کوئی تعلق تھا اور نہ اب ہےـملک میں نفاذ اسلام کی بات کرتے ہیںـپیرس حملوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا تھا اور کیلی فورنیا واقعہ پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہیں لیکن ہمیں دہشت گرد یا ان کا ساتھی بنا کر پیش کیاجاتا ہےـانہوں نے کہا کہ جامعہ حفصہ کی طالبات کا داعش سے کسی قسم کا تعلق یا واسطہ نہیں چونکہ ہم بھی نفاذ شریعت کی بات کرتے ہیں اور داعش بھی یہی مطالبہ کرتی ہے اس لیے طالبات نے اسلام کی محبت میں سوشل میڈیا پر داعش کے حق میں ویڈیو جاری کی جو جذباتی اقدام تھاـمولانا عبدالعزیز نے کہا کہ اگر امریکہ کی طرف سے ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا تو انہیں اس کا کوئی خوف نہیں ہمیں موت سے نہیں ڈرایا جاسکتا کیونکہ ہم خود شہادت کے متمنی ہیںـ

Imran Khan alone Enough to Eliminate PTI - Javeed Hashmi

پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے عمران خان کافی ہیں : جاوید ہاشمی




مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے عمران خان کافی ہیں پی ٹی آئی ملتان اپنے گڑھ میں بری طرح شکست سے دوچار ہوئی ہے دھاندلی پی ٹی آئی کا قومی نعرہ بن چکا ہےمیرے داماد کی شکست کو ایشو بنایا جارہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی پاکستان کو ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو زیادہ اختیارات ملنے چاہیے۔ میاں برادران کو بلدیاتی الیکشن کی جیت پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آمریت کی بجائے مشاورت سے فیصلے کیا کریں عمران خان سرمایہ کاروں کے کہنے پر دھرنے نہ دیا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے داماد کیلئے کسی سے ووٹ نہیں مانگا ہار کا خواہ مخواہ ایشو بنایا جارہا ہے۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں در حقیقت پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار گئی تھی پی ٹی ائی نے دھاندلی کے خلاف کے پی کے میں مظاہرے کیوں نہیں کیے پی ٹی آ ئی اپنےسیاسی گڑھ ملتان سے بھی بری طرح شکست سے دوچار ہوگئی مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ دھاندلی تحریک انصاف کا قومی نعرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست سے کبھی الگ نہیں رہ سکتا بھرپور طریقہ سے سیاست میں حصہ لوںگا۔

Exemplary Storythe People who Demolish Babri Masjid - India

بابری مسجد شہید کرنے والوں کا عبرتناک انجام،جان کر روح کانپ جائیگی




بھارت میں بابری مسجد کی شہادت اور ہندوانتہاءپسندوں کی کارستانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن بابری مسجد شہید کرنیوالوں میں شامل سکھ رہنماءجو بعدمیں مسلمان ہوگیاآج بھی اپنے کیے پر پشیمان ہے نے بتایاکہ اللہ معاف فرمائے، وہ خود تقریباً نیم پاگل ہو گیاتھا، دل اچاٹ ہوگیاتھا لیکن اللہ نے مجھے بچا لیا۔ مسجد شہید کرنے والوںمیں علاقے کا ڈاکٹر مہاج بھی شامل تھاجس نے ایک بار گٹر کا پانی پی لیا۔ اسی کے زہر سے چل بسا۔ ایک اور نوجوان، اندرا پاگل ہو کر مرا۔ بقیہ لوگوں کی بھی ایسی ہی عبرت ناک داستانیں ہیں،میں نے بھی ڈراﺅنے خواب دیکھے۔ اردوڈائجسٹ کی رپورٹ کے مطابق بابری مسجد کو شہید کرنے کی مذموم مہم میں شامل اس وقت کے طاقتور سکھ لیڈر، بلولیر سنگھ کرم سنگھ بلویرا اب دولت ایمان سے سرفراز ہو چکے اورنیا نام عبداللہ آدم شیخ بھائی ہے اور مولاناطارق جمیل ان کے آئیڈیل ہیں۔ ابوظہبی میں مقیم عبداللہ آدم شیخ کاکہناتھاکہ بابری مسجد کی شہادت کے وقت میرے دل میں یہ کھٹکا سا تھا کہ کسی بھی مذہب کے لوگوں کی پوجا پاٹ کے علاقے کو نقصان پہنچانا ٹھیک نہیں لیکن پھر سب کا ساتھ دینا پڑا، جب میں واپس گھر پہنچا، تو مجھے راتوں کو نیند نہیں آتی تھی، پاگل ساہوگیاتھا۔ بعض مسلمان بھی میرے دوست تھے۔ میں اپنے مسلمان دوست مولانا واصف کے پاس گیا۔ انھوں نے مجھے مشورہ دیا کہ سماجی بھلائی کے کام کرو مثلاً مساجد کی صفائی اور اللہ کی مخلوق کی خدمت، پھر سکھ ہونے کے باوجود سر پر عمامہ باندھ کر مسجدوں میں صفائی کرنے لگا اوراس سے مجھے بہت سکون ملا۔ جلد ہی مجھے دبئی میں سکھوں کی ایک کمپنی میں ملازمت مل گئی۔ میرا اصل ارادہ دبئی جا کر مسلمان ہونا تھا۔ میں جس سکھ یا ہندو ساتھی سے بھی پوچھتا کہ اسلام کیسے قبول کیا جاتا ہے، تو وہ مجھ سے جھگڑ پڑتا۔ بہرحال میں نے پگڑی اتار دی،بال کاٹ دئیے اور بالکل گنجا ہو گیا۔ کچھ عرصے بعد مسلمان دوستوں کے ذریعے معلوم ہوا کہ شارجہ مرکز میں پاکستان سے ایک تبلیغی جماعت آئی ہوئی ہے۔ اس میں ایک سو سالہ بزرگ بھی ہیں۔ شارجہ مرکز کے مسلمانوں نے میرے ساتھ تعاون کیا۔ انھوں نے مجھے غسل کرایا۔ نیا جوڑا لے کر دیا اور پھر کلمہ پڑھایا۔ کلمہ پڑھنے کے بعد تین دن تک میں شارجہ مرکز میں سکون کی نیند سوتا رہا۔ اس کے بعد واپس کمپنی میں آ گیا اور ڈیرہ دبئی میں البراہسپتال سے ختنے کرائے، میں پھرشارجہ مرکز چلا گیا جہاں چار ماہ تک تبلیغی جماعت والوں کے ساتھ رہا۔ اُنہوں نے بتایاکہ 2005ءمیں مسلمان ہوا، نماز روزہ وغیرہ تبلیغی جماعت کے ساتھ وقت لگانے سے سیکھے، میری خواہش ہے کہ پاکستان جا کرمولاناطارق جمیل سے ملاقات کروں۔مسلمان ایسے کام کریں جن سے اللہ راضی ہو جائے، یہ ہر انسان کی منزل مراد ہونی چاہیے۔

We Can Not Leave Rangers to the mercy of the Shindh Government : Chaudhry Nisar

رینجرز کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے : چوہدری نثار




و فاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کراچی میں اس وقت رینجرز کی تعیناتی کو قانونی تحفظ حاصل نہیں ہے۔رینجرز کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اختیارات دینے پر راضی نہ ہوئی تو رینجرز کو واپس بلوا لیں گے۔واضح رہے کہ رینجرز کے اختیارات ختم ہوئے ایک دن گزر گیا ہے ، لیکن سندھ حکومت نے ابھی تک رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہیں کی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری پچھلے ہفتے منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی تھی جو ابھی تک منظور نہیں کی گئی۔ اگست میں رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق 4 کے تحت 4 ماہ کیلئے خصوصی اختیارات دئیے گئے تھے۔ تب بھی سندھ حکومت کو تحفظات تھے مگر بعد میں منظوری دے دی گئی تھی۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کو تلاشی، چھاپے، گرفتاری اور شر پسند عناصر کو کنٹرول کرنے کے لئے ہتھیار استعمال کرنے اور کسی ملزم کو 90 روز تک تفتیش کے لئے تحویل میں رکھنے کا اختیار دیا گیا۔ -

MQM started considering the 3 major names for Mayor of Karachi..

کراچی کے میئرکے لئے ایم کیو ایم نے 3 اہم ناموں پرغور شروع کردیا


کراچی بلدیاتی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ کی پتنگ نے سب کی ڈوریں کاٹ دیں لیکن اب باری ہے شہر کے میئر کا تاج سر سجانے کی اور اس حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں۔ ملک کے کسی دوسرے شہر میں مئیر کی مقبولیت اور افادیت اس طرح نہیں سمجھی جاتی جس طرح کراچی میں ہے، کراچی کےسابق اور مقبول میئر مصطفیٰ کمال تو بیرون ملک جاچکے ہیں اس لیے اب متحدہ کی جانب سے میئر کے لئےنئے نام سامنے آرہے ہیں۔ ان ناموں میں ایک نام وسیم اختر کا ہے جو کئی مرتبہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ممبر رہ چکے ہیں۔ وسیم اختر صوبائی وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔ سانحہ 12 مئی کے وقت بھی وہ سندھ کے وزیرداخلہ تھے اور انہیں اس وقت خاصی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ وسیم اختر1988 سے ایم کیو ایم سے وابستہ ہیں جوعموماً ٹی وی ٹاک شوز میں بھی نظرآتے ہیں اوراپنے سخت موقف کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ دوسری طرف بعض حلقوں کی جانب سے ارشد وہرہ کا نام سامنے آرہا ہے جو کہ ایک کاروباری شخصیت ہیں۔ 2008 سے 2013 تک وہ سندھ اسمبلی کے ممبررہے۔ ارشد وہرہ کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں انھوں نے ٹیکسٹائل میں برطانیہ سے پی ایچ ڈی کی۔ برطانیہ میں ایم ایس کرنے کے علاوہ انھوں نے این ای ڈی یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئرنگ میں ڈگری بھی حاصل کی۔ ایم کیو ایم میں ان کی خدمات خاص طور پر خدمت خلق فائونڈیشن سے وابستہ رہی ہیں۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ کراچی کے میئر کے لئے ایم کیو ایم نے انجینئرناصرجمال کے نام پر بھی غور شروع کردیا جنہیں نارتھ ناظم آباد کی ایک یوسی سے نہایت خاموشی سے میدان میں اُتارا گیا تھا۔ انجینئرناصر جمال این ای ڈی یونیورسٹی سے الیکٹرک انجینئرہیں۔ وہ مئی 2010 سے فروری 2015 تک کے الیکٹرک میں بطور منیجر فرائض انجام دیتے رہے ہیں جنہیں بعد ازاں کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل منیجربنا دیا گیا۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے 2 برس قبل سیکٹرسے رابطہ کمیٹی کے ارکان کے لئے اچھے ناموں کا تقاضا کیا تھا اس وقت کراچی شادمان ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے انجینئرناصر جمال کا نام سیکٹرکی جانب سے سامنے آیا جنہیں بعدازاں الطاف حسین نے انہیں ڈپٹی کنوینئررابطہ کمیٹی بنا دیا تھا۔ شہرقائد کا میئرکون ہوگا اس کا فیصلہ جلد ہوجائے گا مگر کراچی کے شہری ان سے ویسی ہی توقعات وابستہ کریں گے جیسی کارکردگی مصطفیٰ کمال نے اپنے دورمیں دکھائی تھی۔
 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger