اگر آپ کے پاس ان ماڈلز میں سے کوئی موبائل فون ہے تو اب آپ واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے، کمپنی نے اعلان کردیا، کروڑوں کو پریشان کردیا
Whats App will not Allow Access to millions of mobile uses
واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین چیٹنگ ایپلی کیشن ہے اور شاید ہی کوئی سمارٹ فون صارف ہو جو اسے استعمال نہ کر رہا ہو، لیکن اب بعض مخصوص موبائل فونز رکھنے والے افراد واٹس ایپ سے مزید مستفید نہیں ہو سکیں گے کیونکہ کمپنی نے ان موبائل فونز کو سپورٹ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ان موبائل فونز میں نوکیاایس 40(S 40)، نوکیا سیمبین ایس 60(Symbian S60)، ونڈوز فون7.1،اینڈرائیڈ 2.1 اور اینڈرائیڈ 2.2 آپریٹنگ سسٹم کے حامل سمارٹ فونز شامل ہیں۔اس سے بڑی خبر یہ ہے کہ اب بلیک بیری موبائل کی کسی بھی ڈیوائس بشمول بلیک بیری 10کے صارفین واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے۔لہٰذا اگر آپ کے پاس بھی ان میں سے کوئی ایک فون ہے تو اسے فوری طور پر تبدیل کر لیں بصورت دیگر آپ کو واٹس ایپ سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔
مزید جانئے: صرف 15 منٹ میں موبائل کی بیٹری مکمل چارج، چارجر متعارف کرا دیا گیا
رپورٹ کے مطابق جب واٹس ایپ کی سروس کا آغاز ہوا تھا اس وقت ایپل کے ایپ سٹور کو بھی متعارف ہوئے ابھی چند ماہ ہی ہوئے تھے اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والے 70فیصد موبائل فونز میں نوکیا اور بلیک بیری کے آپریٹنگ سسٹم چل رہے تھے۔ اس وقت گوگل، ایپل اور مائیکروسافٹ کے آپریٹنگ سسٹم صرف 25فیصد موبائل فون میں موجود تھے۔ جبکہ اس وقت مارکیٹ میں فروخت ہونے والے 99.5فیصد موبائل فونز میں ان تینوں کمپنیوں کے سسٹم چل رہے ہیں۔کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہم آئندہ 7سال کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ایسے آپریٹنگ سسٹمز کو سروس فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کریں جنہیں موبائل فون صارفین کی اکثریت استعمال کر رہی ہے۔ لہٰذا 2016ءکے اختتام پر ہم اوپر بیان کردہ موبائل فونز کے لیے واٹس ایپ کی سروس ختم کر دیں گے۔“

Post a Comment