داعش سربراہ ابوبکر بغدادی پھر منظرعام پر، تازہ فوٹیج جاری کر دی گئی
ISIS chief Abu Bakr al-Baghdadi released fresh footage
لندن (اے پی پی) داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا ایک تازہ ویڈیو فوٹیج منظرعام پر آیا ہے جس میں شاذ و نادر ہی نظر آنے والے اس روپوش اور گوشہ نشین دہشت گرد کو عراقی شہر فلوجہ کی ایک مسجد میں بچوں سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کے ایک مقامی ٹی وی چینل نے اس کی تصویریں دکھائی ہیں جن کی آزاد ذرائع سے کوئی توثیق نہیں ہوسکی ہے لیکن ایسا ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ وہاں بچوں کے ایک چھوٹے سے ہجوم سے خطاب کررہا ہے۔ ویڈیو کے پس منظر میں دکھائی گئے بینر پر درج تھا کہ داعش کے زیراہتمام حفظ قرآن کا مقابلہ، بغدادی انعامات عطا کریں گے۔ بغدادی جو پوری دنیا کو مطلوب شخص ہے، شاذونادر ہی منظرعام پر آتا ہے۔ اس سے قبل بغداری گزشتہ سال جولائی کے دوران اس وقت منظرعام پر آیا تھا جب وہ موصل کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کررہا تھا اس سے دو ماہ قبل اس کے جنگجوﺅں نے اس عراقی شہر پر قبضہ کیا تھا۔
Post a Comment