Tremors were felt in different areas of Karachi

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے


 کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقہ حیدری اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں. زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے. زلزلے کے بعد سے لوگوں میں خوف و ہراس کی شدید لہر دوڑ گئی ہے. محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی بتایا گیا ہے کہ سمندر میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے ہیں جن کی شدت ریکٹراسکیل پر 2.0ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم زمینی علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت تاحال ریکٹر اسکیل پر معلوم نہیں ہو سکی۔
Share this video :

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger