Sonam Kapoor was Being abused
معروف اداکارہ سونم کپور کو بولی ووڈ انڈسٹری میں فیشن آئیکون کہا جاتا ہے۔ خوبرو اداکارہ نے فلم فیئر گلیمر اینڈ سٹائل ایوارڈز کی کور لانچ تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھیں انڈسڑی میں فیشن ٹرینڈ سیٹ کرنے کی بنا پر اکثر اوقات ہم عصر اداکاراؤں کی طرف سے گالیوں سے نوازا جاتا ہے۔
انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انڈسٹری کی ایک مشہور اداکارہ نے حال ہی میں ان سے کہا کہ تمھارے نت نئے فیشن کی وجہ سے مجھے ہر دن خوبصورت اور سٹائلش نظر آنے کیلئے بہت سے پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں اس بات کی سب سے ذیاہ خوشی ہے کہ ساتھی اداکارائیں کچھ بھی کہتی رہیں تاہم لوگ انھیں فیشن ایبل کہنے کی بجائے سٹائلش کہتے ہیں۔ انھوں نھے بتایا کہ انھیں سٹائلش کہلوانا بے حد پسند ہے۔
واضح رہے چند روز قبل اداکارہ آتھیا شیٹی کی طرف سے کہا گیا تھا کہ سونم کپور انکی فیشن آئیکون ہیں۔ جبکہ سونم کا آتھیا کے متعلق کہنا ہے کہ وہ کسی غزل کی طرح حسین ہیں

Post a Comment