مرد خواتین کے ساتھ زیادہ کھاتے ہیں، تحقیق
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرد جب بھی خواتین کےساتھ کھانا کھاتے ہیں تو زیادہ کھاتے ہیں۔ امریکی یونی ورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق سے حیران کن بات سامنے آئی ہے کہ مرد جب خواتین کےساتھ ہوتے ہیں تو زیادہ کھانا کھاتے ہیں کیونکہ تحقیق کے اس دلچسپ و عجیب حقائق کے پیچھے کوئی سائنسی وجہ نہیں ہے بلکہ مرد صرف خواتین کو متاثر کرنے کے لیے زیادہ کھاتے ہیں۔ تحقیق میں اس کی مثال کچھ اس طرح دی گئی ہے کہ اگر مرد کسی خاتون کے ساتھ پیزا کھانے جائے تو وہ خاتون کے مقابلےمیں 93 فیصد زیادہ پیزا اور 86 فیصد زیادہ سلاد کھائے گا جب کہ خواتین چاہے کسی مرد کے ساتھ کھانا کھائیں یا خاتون کے ساتھ ان کے کھانے کی مقدار پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ تحقیق دانوں کے مطابق اس کا تعلق انسان کی نفسیات سے ہوتا ہے جس کا مقصد دوسروں کے سامنے دکھاوا کرنا ہے اور ان کو متاثر کرنا ہوتا ہے لہٰذا جب بھی مرد کسی خاتون کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں تو وہ صرف خاتون کو متاثر کرنے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔
Post a Comment