بھارتی وزیراعظم نریندر مودی وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ڈھائی گھنٹے گزارنے کے بعد ..!
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی وزیراعظم نوازشریف سے جاتی امرا میں مختصر ملاقات کے بعد نئی دہلی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں اور وزیراعظم نوازشریف بھارتی ہم منصب کو خود لاہور ایئرپورٹ پر بھارت روانگی کیلئے الوداع کہہ کر آئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں خود وزیراعظم نوازشریف نے اپنے ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا، یہ کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا گیارہ سال بعد پہلا دورہ ہے ، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ نریندرامودی کیساتھ ایک سو بیس ارکان پر مشتمل وفد بھی موجود ہے جو دوطیاروں کے ذریعے یہاں پہنچے ہیں جس کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر وزیراعظم نوازشریف کی ذاتی رہائش گاہ رائیونڈ جاتی امرا پہنچے اور مختصر ملاقات کی اور رخصت سے قبل وزیراعظم نوازشریف کی والدہ سے بھی ملاقات کی ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مو دی نے لاہور میں تقربیاً ڈیڑھ گھنٹہ قیام کیا اور انہوں نے واپسی پر پاکستانی حکام کا مہمان نوازی کا شکریہ بھی ادا کیا۔مودی نے ناشتہ کابل میں کیا، لنچ لاہور میں اور ڈنر دہلی میں کریں گے۔
اس سے قبل ٹوئیٹرپر اپنے ایک پیغام میں نریندرا مودی نے لکھاکہ ’وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہواہے اور اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ، آج سہ پہر کے بعد لاہور میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی طرف دیکھ رہاہوں ، دہلی واپسی پر لاہور میں رکوں گا‘۔
وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان کاکہناتھاکہ مودی اور نوازشریف کے درمیان مختصرملاقات ہوگی جس دوران پاک بھارت تعلقات اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوگا، طیارہ کچھ دیر میں لاہور اترے گا اور یہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔
جیونیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سینئرصحافی صالح ظافر نے بتایاکہ سالگرہ کی مبارکباد کے ٹیلی فون کے دوران مودی نے نوازشریف سے ملاقات کی خواہش کااظہار کیاجس پر نوازشریف نے مثبت جواب دیا اور خوش آمدیدکہہ دیا۔ دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات ایئرپورٹ تک محدود نہیں رہے گی بلکہ گورنر ہاﺅس میں ہوگی جبکہ نریندرا مودی ملاقات کیلئے رائیونڈ آناچاہتے ہیں تاہم ابتدائی طورپر ملاقات کا مقام واضح نہیں ہوسکا۔

Post a Comment