Bilawal Life is More Important - Nisar Khuhro PPP

بچی کےتڑپ تڑپ کر مرنے پر افسوس لیکن بلاول کی جان زیادہ قیمتی ہے: نثار کھوڑو

Bilawal Life is More Important - Nisar Khuhro PPP



سول ہسپتال میں ٹراما سنٹر کے افتتاح کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد پر سیکیورٹی اتنی اہم تھی کہ ایک 10 ماہ کی بچی کا باپ دہائیاں دیتا رہا مگر کسی نے اس کیلئے ہسپتال کا دروازہ نہیں کھولا اور ننھی بسمہ تڑپ تڑپ کر مرگئی۔ سفاکی اور بے حسی بچی کی جان لینے پر ہی ختم نہیں ہوئی بلکہ پی پی کی جانب سے مرحوم بچی کے باپ کے زخموں پر نمک پاشی بھی کی گئی۔
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے بچی کے انتقال کے بعد انتہائی سفاکانہ انداز میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ بچی کے انتقال پر افسوس ہے،سیکیورٹی کی وجہ سے بچی کا انتقال ہوا ہے تو والدین سے معذرت خواہ ہوں لیکن سب سے زیادہ عزیز تو بلاول بھٹو زرداری ہیں اور ان کی سیکیورٹی انتہائی اہم ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز کراچی کے سول ہسپتال میں ٹراما سنٹر کے افتتاح پر بلاول بھٹو زرداری اور قائم علی شاہ کی آمد کے موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی رکھی گئی تھی جس کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال میں داخلے کی بھی اجازت نہیں مل رہی تھی۔ ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے لیاری کے فیصل نامی شخص کی 10 ماہ کی بسمہ تڑپ تڑپ کر مرگئی۔


Share this video :

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger