How to Check in Interview When you apply for new Job



نئے باس کی شخصیت اور دفتر ی ماحول کو جاننے کے لئے 10 تجاویز پر عمل کر کے کامیابی کا گُر سیکھیں

How to Check in Interview When you apply for new Job

کسی نئی جگہ نوکری کے لئے دیئے جانے والے انٹرویو کے چند منٹ وہ لمحات ہوتے ہیں جب سامنے والا آپ کا بغور جائزہ لینے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے اور آپ میں یہ بات تلاشتا ہے کہ آپ اس کی کمپنی اور اس کی ٹیم کے لئے فٹ رہیں گے بھی یا نہیں؟
ادھر آپ بھی اندر ہی اندر یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں کہ سامنے والا شخص آپ کے لئے اچھا باس ثابت ہو گا بھی یا نہیں؟کیونکہ یہ آپ کے مستقبل کا سوال ہے اس لئے آپ کے لئے انٹرویو کے دوران یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ اس نئے باس کے ساتھ کام کرنا ٹھیک رہے گا یا نہیں؟ یہ کوئی ناممکن کام نہیں ہے، صرف آپ کو تھوڑا جائزہ لینا ہوگا، آپ انٹرویو کے دوران سامنے والے شخص یعنی اپنے باس سے کچھ سوال بھی پوچھ سکتے ہیں جو کہ ان کی پیشہ وارانہ شخصیت کو کافی حد تک کھول کر رکھ دیں گے ۔ یہاں ہم آپ کو بتاتے ہیں وہ تجاویز جو صحیح باس منتخب کرنے میں آپ کی مدد کریں گی ۔

1. لیٹ آنے پر باس کا معذرت نہ کرنابرا اشارہ
کئی بار باس کے لیٹ آنے کی وجہ سے انٹرویو طے شدہ وقت پر شروع نہیں ہو پاتا، اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہو تو نوٹ کریں کہ باس نے آپ سے معذرت کی یا نہیں؟معذرت کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے متوقع باس کو اپنے تاخیر سے آنے کی مناسب وجہ بھی بتانی چاہئے، اگر ایسا نہیں ہوا ہے تو سمجھ لیجئے وہ آپ کو اپنی اَنا دکھا رہا ہے۔
2.  منفی باس تو نہیں؟
انٹرویو لینے والے شخص کی باتوں کو توجہ سے سنیں اور غورکرنے کی کوشش کریں کہ وہ کہیں منفی باس تو نہیں؟ اگر وہ بار بار ”تم“ کا استعمال کرے ، جیسے وہ کہے کہ ”پوری ٹیم کے کام میں تیزی لانے کی ذمہ داری تمہاری ہوگی“ یا کمپنی کی سیلز نیچے جا رہی ہے”تمہیں اس کا گراف اوپر لانا ہے“ یا پھر کامیابیوں کا ذکر آنے پر ”ہم' لفظ کی جگہ ”میں“کا لفظ استعمال کرے تو سمجھ لیجئے وہ کامیابی حاصل کرنے میں آپ کے کندھے سے کندھا ملا کر  چلنے والا انسان نہیں ہے، اس ماحول میں آپ اپنا صلاحیتیں ضائع کریں گے۔
3.، فون، ٹیکسٹ میسج، ای میل چیک کرنے میں تو نہیں لگا؟
باس سے بات کرتے وقت غور کریں کہ وہ آپ پر مکمل توجہ دینے کی بجائے کہیں فون، ٹیکسٹ میسج، وٹس ایپ اور ای میلز  چیک کرنے میں تو نہیں لگا،اگر وہ ایسا کر رہا ہے تو سمجھ لیجئے کہ کسی بھی موقع پر وہ اپنے ملازمین سے ٹھیک طرح بات نہیں کرتاہو گا ۔
4. آپ سے پہلے جو ملازم نوکری چھوڑ کر گیا، اس کے بارے میں پوچھیں۔۔
انٹرویو کے دوران آپ باس سے پوچھ سکتے ہیں کہ آپ سے پہلے والے شخص نے نوکری کیوں چھوڑی؟ اگر اس شخص کی پروموشن ہو گئی ہے تو یہ آپ کے لئے اچھا اشارہ ہے، اگر آپ کو بتایا جائے کہ اس شخص نے استعفی دے دیا یا اسے نکال دیا گیا، تو آپ کو اس کی وجہ پوچھنی چاہئے، اگر اسے نکالا گیا ہے تو آپ پوچھ سکتے ہیں کہ وہ شخص اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام کیوں ہوا؟ اگر باس ان سوالات پر غیر آرام دہ ہو جاتا ہے اور آپ کو مناسب و موزوں جواب نہیں دیتا ہے تو سمجھ جائیں کہ یہ جگہ آپ کے لئے صحیح نہیں۔
5.  اپنے ملازمین پر یقین کرتا ہے یا نہیں۔۔۔۔۔۔
ایک خراب باس کی نشانی ہے کہ وہ اپنے ملازمین پر انحصار نہیں کرتا، آپ اس سے کمپنی کی کچھ پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے ان سے ان کی وجہ پوچھ سکتے ہیں، اگر وہ بغیر وجہ دوسرے اور اپنی ٹیم کے لوگوں پر الزام پرڈال رہا ہے تو سمجھ جائیں کہ یہ باس بعض دنوں بعد آپ کو بھی قصور وار ٹھہرائے گا۔
6.  ضرورت سے زیادہ دوستانہ رویہ ۔۔۔۔
اگر باس کا رویہ انٹرویو کے دوران ضرورت سے زیادہ دوستانہ ہو رہا ہے اور بچوں کی طرح آپ کو آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو سمجھ جائیں کہ دال میں کچھ کالا ہے۔
7.  کہیں آتے ہی سوال داغنا شروع تو نہیں کر دیئے۔۔۔۔۔
ایک اچھا باس سب سے پہلے آپ سے ہاتھ ملاتے ہوئے اپنا تعارف کروائے گا، سوال پوچھنے سے پہلے وہ آپ کو ”ٹی زون“ میں لے کر آئے گا،وہ آپ کو انٹرویو کے حوالے سے بتائے گا، یہ بنیادی اےٹی کیٹس ہیں،اور اگر وہ آتے ہی گڈ مارننگ کہہ کر سوال داغنا شروع کر دیتا ہے تو اسے آپ خطرے کی جھنڈی سمجھیں،ایسے باس کو صرف اپنے کام سے مطلب ہو گا، ان سے چھٹی، پروموشن اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کرنا مشکل ہوگا۔
8. آپ سے زیادہ وہ تو نہیں بول رہا؟
اگر انٹرویو لینے والا بہت تیزہے، آپ کو بار بار ٹوک کر خود بولنے لگتا ہے، آپ کے جواب اور جملوں کو مکمل ہی نہیں ہونے دے رہا، تو ایسے باس کے ساتھ آپ کے لئے کام کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔
9.  باڈی لینگویج کو نوٹس کریں۔۔۔۔
انٹرویو کے دوران اگر سامنے والا آپ کو سر سے کمر تک گھورے جا رہا ہے، آپ پر انگلیوں سے اشارہ کر رہا ہے، بار بار اپنی گھڑی کی طرف دیکھ رہا ہے، آنکھوں سے آنکھیں ملا کر بات نہیں کر رہا ہے، بہت ادھر ادھر ہل رہا ہے، بار بار خود سی وی چیک کر رہا ہے تو ایسی صورت میں یہ سمجھ جائیں کہ آپ کے باس میں اعتماد کی کمی ہے، ایسی شخصیت سے تعلق آپ کو بلندی پر نہیں لے جا سکتا بلکہ ”عزت سادات “ بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔
10.  باس کے آتے ہی اگر ماحول بدل جائے ۔۔۔
انٹرویو شروع ہونے سے پہلے آفس کے ماحول کا بغور جائزہ لیں، ٹیم کے دیگر ارکان کا رویہ کیسا ہے؟ باس کو آتا دیکھ کر کیا تمام ملازمین فورا اپنی سیٹ کی طرف بھاگ رہے ہیں یا پھر باس سے ہاتھ ملا کر یا دور سے ہاتھ ہلا کر ان کا سلام کر رہے ہیں؟کیا وہ اپنا وہ کام جاری رکھتے ہیں جو باس کے آنے سے پہلے کر رہے تھے؟ یہ سب محسوس کر کے آپ یہ بھانپ سکتے ہیں کہ ملازم اور مالک کے درمیان رشتہ کیسا ہے؟
نئی جگہ پر جاب کے لئے انٹرویو دینے سے پہلے ان دس باتوں پر اگر آپ نے عمل کر لیا تو کامیابی کے دروازے کھل سکتے ہیں
Share this video :

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger