Saudi Arabia Got the most dangerous threat , War Is Declared

سعودی عرب کو سب سے خطرناک دھمکی مل گئی، جنگ کا واضح اعلان ہوگیا





Saudi Arabia Got  the most dangerous threat , War Is Declared


 مغربی ممالک کو داعش کی طرف سے حملوں کی دھمکیاں ملنا تو معمول بنا چکا تھا مگر اب ایک ملک کے خلاف داعش نے باقاعدہ جنگ کا اعلان کر دیا ہے اور یہ کوئی غیرمسلم ملک نہیں بلکہ سعودی عرب ہے۔ سعودی عرب نے حال ہی میں داعش کے خلاف لڑنے کے لیے 34مسلم ممالک پر مشتمل اتحاد بنایا ہے جس کے جواب میں داعش نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں سعودی عرب کومسلم ممالک کا اتحاد بنانے اور مغربی اتحاد کے ساتھ تعاون کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ داعش کے شدت پسندوں نے ویڈیو کے آخر میں ایک شخص کا سرقلم کرنے کا منظر بھی دکھایا ہے اور کہا ہے کہ جو بھی مغربی ممالک کے ساتھ تعاون کرے گا اس کا یہی انجام ہو گا۔ جس شخص کا سر قلم کیا گیا اس کے بارے میں ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ شخص سعودی عرب کا حامی تھا۔

Brave Kashmiri - Unknown scarifies

سعودی عرب نے داعش کے خلاف لڑنے کے لیے جن ممالک کا اتحاد بنایا ہے ان میں مصر، قطر، متحدہ عرب امارات، ترکی، ملائیشیا اور پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک شامل ہیں اور وائی نیٹ نیوز ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اس اتحاد کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے اور یہ مغربی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ بھی کرے گا۔ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ عادل الالجبیر کا کہنا تھا کہ ”ہم نے جو کیا وہ سب کے مشورے سے کیا ۔“ جب ان سے سوال کیا گیا کہ اسلامی اتحادی ممالک داعش کے خلاف لڑنے کے لیے شام اور عراق میں اپنی فوجیں اتاریں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ”اگر وہاں سے ہمیں فوج بھیجنے کی درخواست کی گئی تو ہم بھیجیں گے۔“انہوں نے کہا کہ ” شام اور عراق میں فوج بھیجنے کا دارومدار تمام اسلامی اتحادی ممالک کی رضامندی اور شام کی صورتحال پر ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم ہونے والے اتحاد میں ایران شامل نہیں ہے۔
Share this video :

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger