The First Woman Pilot buried with military honors , Air Chief

پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختار فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک ،انکی قربانی نہیں بھولیں گے،ائیر چیف

The First Woman Pilot Maryam Mukhtar buried with military honors , will not forget their sacrifice , Air Chief




میانوالی میں طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والی فلائنگ آفیسر مریم مختار کی نما ز جنازہ کراچی میں ادا کرنے کے بعد انہیں ملیر کینٹ میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے مرحومہ کو سلامی پیش کی ۔فلائنگ آفیسر مریم کی نماز جنازہ میں ائیر چیف سہیل امان ،کور کمانڈر کراچی اور پاک فوج و فضائیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ائیرمارشل سہیل امان اور کور کمانڈر کراچی نے شہید خاتون پائلٹ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔جام شہادت نوش کرنے والی پاک فضائیہ کی پہلی خاتون آفیسر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ائیر مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ جس قوم کی مریم جیسی بیٹیاں ہوں اس قوم کو کئی شکست نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا ہرجوان وطن کیلئے جان قربان کرنے کو تیارہے ،قوم مریم کی قربانی کو کبھی نہیں بھلائے گی۔دوسری جانب کورکمانڈر کراچی نوید مختار نے مریم مختار کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریم مختار قوم کی بیٹیوں کیلئے ایک مثال ہے ،ان کی قربانی ہما را فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم کی زندگی نوجوان نسل کیلئے قابل دیدہے۔
Share this video :

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger