NAB Acquits Zardari in SGS-Cotecna References

عدالت نے آصف زرداری کوایس جی ایس اورکوٹیکنا کیس میں بری کردیا


احتساب عدالت نے آصف زرداری کو ایس جی ایس اورکوٹیکنا کیس میں بری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ایس جی ایس اور کوٹیکنا کیس میں بری کردیا ہے ۔ان پر غیر ملکی کمپنی کو پری شپمنٹ میں ٹھیکا لینے کا الزام تھا جو کہ ثابت نہ کیا جا سکا۔اس کیس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے گیارہ نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ اصل دستاویزات نہ ہونے پر عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر نے بھی اصل دستاویزات نہیں دیکھیں لہذا ملزم کو بری کیا جائے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ سیف الرحمان و دیگر نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے کیس دائر کیا تھا جبکہ ثبوتوں کی عدم راہمی پر زرداری کے شریک ملزم کو بھی رہا کیا جا چکا ہے ،لہذا عدالت آصف زرداری کو ان جھوٹے کیسز سے بری کرے جس پر عدالت نے انہیں باعزت بری کر دیا۔خیال رہے کہ کمیشن کی وصولی کا الزام 1997میںبے نظیر بھٹو دور میں لگایا گیا تھا۔بعدازسماعت آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ1997میں سیف الرحمان و دیگر نے آصف زرداری پر ایس جی ایس اور کوٹیکنا کے حوالے سے غیر ملکی کمپنی کو پری شپمنٹ میں ٹھیکا لینے کا الزام لگایا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ثبوتوں کی عدم فراہمی پر 18سال بعد مقدمات ختم ہوئے ہیں جبکہ آصف زرداری نے 8سال جھوٹے مقدمات میں جیل کاٹی۔ان کا کہنا تھاکہ جھوٹے لزامات عائد کرنے والوں سے قیامت کے روز سوال ضرور ہوں گے۔آصف زرداری 3ریفرنسز میں بری ہوگئے ہیں، آج انصاف قانون اور آئین کی فتح ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بھی کاغذ ایسا نہیں تا جو آصف زرداری پرعائد الزامات کو سچ ثابت کرتا،جج صاحب کے شکر گزار ہیں کہ منصفانہ فیصلہ کیا۔
Share this video :

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger