Indian Cricket Board Chairman's Made Fed Up Indian Nation

Indian Cricket Board Chairman's Made Fed Up Indian Nation 


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر پی سی بی چیئرمین شہر 
یار خان کے بیانات سے تنگ آ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بھاتی کرکٹ بورڈ حقائق پر توجہ دینے کی بجائے غیر ضروری بحث میں الجھ کر شایدکرکٹ سیریز سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ پاک بھارت سیریز کے حوالے سے کیئے گئے وعدے تو پورے نہ کر سکے الٹا پی سی بی چیئرمین کی جانب سے سیریز کے حوالے دیئے جانے والے بیانات پر تلملا اٹھے ۔کہتے ہیں کہ روز روز پی سی بی چیئرمین شہر یار خان کی جانب سے بیانات تبدیل ہو رہے ہیں اور میں شہر یارخان کے بیانات سے تنگ آ چکا ہوں ۔پاک بھارت سیریز پر اصولی فیصلہ کرنے کی بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربراہ بھارتی کرکٹ کونسل ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریزانڈیا میں ہی ہو سکتی ہے ۔واضح رہے کہ بھارت کیجانب سے عدم برداشت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ۔کرکٹ کونسل کے سربراہ نے گزشتہ دنوں پی سی بی حکام کو بارت میں ملاقات کیلئے بلایا لیکن انتہا پسندوں کے خوف سے نہ تو خود ملاقات کی نہ ہی سیریز کی بحالی کیلئے اپنے تئیں کوئی کوشش کی ۔
خیال رہے کہ شیڈول کے مطابق دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں پاک بھارت سیریز ہونا تھی لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے سیریز سے انکا ر کر تے ہوئے سیریز بھارت میں کھیلنے کی شرط عائد کر دی ہے۔جبکہ بھارت کے نامناسب رویے کے باعث حکومت پاکستان نے بھارت جانے سے انکار کر دیا ہے۔
Share this video :

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger