عزیر بلوچ کو اب بھی بھائی مانتاہوں :ذوالفقار مر زا
Zulfiqar Mirza
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے عزیر بلوچ کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ آج بھی اسے بھائی مانتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ذوالفقار مر زا کا کہناتھا کہ امن کمیٹی انہوں نے نہیں بنائی بلکہ امن کمیٹی ورثے میں ملی ہے ،عزیر بلوچ کو آج بھی بھائی مانتاہوں ۔ان کا کہناتھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کراچی میں ایمانداری سے کام کر رہے ہیں لیکن انہین ڈیوٹی ادا کرنے سے روکا جارہاہے ۔
Post a Comment