Excellent News for Expat of Major Arab Country Employees


بڑے عرب ملک سے غیر ملکی ملازمین کیلئے شاندار خوشخبری آگئی، بڑی پابندی اُٹھالی گئی 

       













دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں کام کرنے والے تارکین وطن کے لیے خوشخبری ہے کہ اب انہیں ایک ملازمت دہندہ کی ملازمت چھوڑنے کے بعد دوسری نوکری شروع کرنے کے لیے 6ماہ کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ اس سے قبل دبئی میں ایک قانون تھا جس کے تحت تارکین وطن پر پہلی نوکری چھوڑنے کی صورت میں 6ماہ کے لیے پابندی عائد ہو جاتی تھی اور وہ 6ماہ کے بعد ہی دوسری نوکری حاصل کر پاتے تھے۔ مگر اب متحدہ عرب امارات کی وزارت محنت نے اس قانون میں ترمیم کر دی ہے۔ جس کے تحت اگر کوئی غیرملکی شخص ملازمت دہندہ کی رضامندی کے ساتھ پہلی نوکری چھوڑتا ہے تو اسے فوری طور پر دوسری نوکری کی اجازت ہو گی۔ یہ قانون جنوری 2016ء سے نافذ العمل ہو گا۔
عربی اخبار ’’البیان‘‘ کی رپورٹ کے مطابق سابق قانون کے تحت تارکین وطن کے لیے پہلے ملازمت دہندہ کے ہاں کم از کم 2سال تک نوکری کرنا بھی لازمی تھا۔ اگر کوئی شخص 2سال پورے ہونے سے پہلے ہی نوکری چھوڑ دیتا تو اسے متحدہ عرب امارات میں دوبارہ نوکری نہیں دی جاتی تھی۔ نئے قانون میں اس پابندی کا بھی خاتمہ کر دیا گیا ہے۔تاہم وزارت محنت کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ درجہ چہارم اور پنجم کے ملازمین اگر پہلی نوکری 6ماہ تک نہیں کرتے تو ان پر یہ پابندی برقرار رہے گی۔ اگر وہ 6ماہ کے بعد پہلی نوکری چھوڑتے ہیں تو انہیں بھی فوری طور پر دوسری نوکری حاصل کرنے کی اجازت ہو گی۔ وزارت محنت کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری حمید راشد بن دیماس الصویدی کا کہنا تھا کہ جو ملازم اپنے پہلے ملازمت دہندہ کے ساتھ کیا گیا معاہدہ باہمی رضامندی سے منسوخ کرتے ہیں وہ اب فوری طور پر نئی نوکری حاصل کر سکیں گے۔نئے قانون کے تحت تارکین وطن کو فوری طور پر نئے ورک پرمٹ جاری کر دیئے جائیں گے۔

Share this video :

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger