چین کا ریسٹورنٹ 6 عریاں لڑکیاں گاہکوں کی توجہ کا مرکز
چین کے صوبہ گوانگ ڈانگ کے شہر فوشان میں ایک ریسٹورنٹ نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے انتہائی شرمناک حربہ اپنایا۔ ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے چھ نوجوان لڑکیوں کی خدمات حاصل کیں اور انہیں جالی سے بھی زیادہ باریک اور ریشم سے بھی زیادہ نرم لباس پہنا کر ریسٹورنٹ کے مرکزی دروازے پر کھڑا کر دیا۔ یہی نہیں، انتظامیہ نے بڑی چالاکی سے ان لڑکیوں کے سر پر باورچی ٹوپی(شیف ہیٹ ) بھی ڈال دی تا کہ یہ لگ سکے کہ یہ کوئی قحبہ خانہ نہیں بلکہ ایک ریسٹورنٹ ہے۔بس پھر کیا تھا کہ آناًفاناً ریسٹورنٹ میں گاہکوں کا تانا بانا بند ھ گیا۔ہر کوئی کھانے سے زیادہ نوجوان لڑکیوں میں دلچسپی لے رہا تھا، نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ لوگ ہوٹل کا مینیوہی بھول گئے اور ان کی توجہ کا مرکز خواتین بن گیئں تاہم گاہکوں کو اس وقت شدیدمایوسی ہوئی جب انہیں بتایا گیا کہ یہ ریسٹورنٹ کی افتتاحیہ تقریب تھی اور دوبارہ انہیں اس طرح کے مناظر دیکھنے کو نہیں ملیں گے۔ دوسری جانب کچھ لوگوں نے اس طرح کے مارکیٹنگ سٹائل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوئی مہذب معاشرہ اس طرح کی حرکت کی اجازت نہیں دے سکتا۔
Post a Comment