سعودی عرب کو سب سے خطرناک دھمکی مل گئی، جنگ کا واضح اعلان ہوگیا
Saudi Arabia Got the most dangerous threat , War Is Declared
مغربی ممالک کو داعش کی طرف سے حملوں کی دھمکیاں ملنا تو معمول بنا چکا تھا مگر اب ایک ملک کے خلاف داعش نے باقاعدہ جنگ کا اعلان کر دیا ہے اور یہ کوئی غیرمسلم ملک نہیں بلکہ سعودی عرب ہے۔ سعودی عرب نے حال ہی میں داعش کے خلاف لڑنے کے لیے 34مسلم ممالک پر مشتمل اتحاد بنایا ہے جس کے جواب میں داعش نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں سعودی عرب کومسلم ممالک کا اتحاد بنانے اور مغربی اتحاد کے ساتھ تعاون کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ داعش کے شدت پسندوں نے ویڈیو کے آخر میں ایک شخص کا سرقلم کرنے کا منظر بھی دکھایا ہے اور کہا ہے کہ جو بھی مغربی ممالک کے ساتھ تعاون کرے گا اس کا یہی انجام ہو گا۔ جس شخص کا سر قلم کیا گیا اس کے بارے میں ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ شخص سعودی عرب کا حامی تھا۔
Post a Comment