سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر رینجرز اختیارات کی توسیع کا فیصلہ نہ ہوسکا
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر رینجرز اختیارات کی توسیع کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ایک مرتبہ پھر رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ تاخیر کا شکار کردیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ آج ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رینجرز اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کرلیا جائے گا تاہم ایک مرتبہ پھر رینجرز اختیارات کے حوالے سے قرارداد اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں کی گئی۔ اس تمام صورتحال میں اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی میں شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی گئی جس کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی نے اجلاس کل صبح 10 بجے تک موخر کردیا۔
Post a Comment