نجی چینل کی جانب سے ریحام خان کیلئے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کا فیصلہ
نجی چینل کی جانب سے ریحام خان کیلئے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کیلئے بلٹ پروف کی گاڑی کی خریداری کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔گاڑی خریدے جانے کے بعد ریحام خان کے حوالے کر دی جائے گی جسے وہ اپنے ذاتی استعمال میں لا سکیں گی۔ واضح رہے کہ ایک نجی ٹی و ی چینل نے بھاری معاوضے پر ریحام خان سے بطور اینکر پرسن معاہدہ کیا ہے اور "تبدیلی" کے عنوان سے ان کا ایک پروگرام جلد آن ایئر ہو گا۔
Post a Comment