New Videos from Youtube

Preparation of the Third World War ? Russia also extremely dangerous step ...

تیسری عالمی جنگ کی تیاری؟ روس نے انتہائی خطرناک قدم ...


Preparation of the Third World War ? Russia also extremely dangerous step ...









 بحیرو روم کے خطے میں نیٹو افواج کی حالیہ سرگرمیوں کے جواب میں روس بھی میدان میں نکل آیا ہے، اور اس تشویشناک صورتحال کو بعض ماہرین تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں۔
روسی اخبار ’نووائیا گزیٹا‘ کا کہنا ہے کہ مغربی طاقتوں کے ساتھ براہ راست اور کھلی جنگ کے منظر نامے کو سامنے رکھتے ہوئے روس جنگی مشقیں کر رہا ہے۔ ان مشقوں کو بحیرہ اسود میں نیٹو کی جنگی مشقوں کا جواب قرار دیا جارہا ہے، جو کہ روس کی کرائمیا میں مداخلت کے بعد یوکرین کی حمایت میں کی گئی تھیں۔
مزید جانئے: وہ وقت جب امریکہ نے یورپی ملک پر 4 ایٹم بم گرادئیے، تباہی سے کیسے بچ گیا؟ انتہائی حیران کن حقائق جانئے 
نیٹو ممالک کے خلاف روس نے اپنی عسکری طاقت کو میدان میں صف آراءکرنا شروع کردیا ہے اور اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق بحیرہ اسود میں ناصرف روسی جنگی جہاز پہنچ رہے ہیں بلکہ ہزاروں کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل بھی نصب کئے جارہے ہیں۔ اخبار کے مطابق صرف گزشتہ ایک سال کے دوران بحیرہ اسود میں روس نے 15 مزید جنگی بحری جہاز پہنچائے ہیں۔ ان میں دو میزائل کیریئر اور دو آبدوزیں بھی شامل ہیں جن پر جدید ترین کروز میزائل نصب ہیں، جو کہ 1800 میل تک مار کرسکتے ہیں۔
اخبار کے مطابق امریکی بحریہ بھی شام کے سمندر میں موجود روسی بحری جہازوں کے خطرے سے نمٹنے کے لئے بحیرہ روم میں اپنی موجودگی بڑھاسکتی ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ روس اپنے جنگی بحری جہازوں سے داغے گئے میزائلوں کے ساتھ ہزاروں میل کی دوری پر شام میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر اپنی طاقت کا مظاہرہ پہلے ہی کرچکا ہے۔

Two suicide attackers could Not Blast them self in University Charsadda

چارسدہ یونیورسٹی حملہ ، دو خودکش حملہ آور اپنے آپ کو اڑانہ سکے

Two suicide attackers could Not Blast  them self in University Charsadda Pakistan


ڈی آئی جی سعیدوزیرخان نے انکشاف کیاہے کہ دودہشتگردوں کی لاشوں کیساتھ موجود خود کش جیکٹس پھٹ نہ سکیں جس کی وجہ سے بڑی تباہی ٹل گئی ۔ 
جیونیوز کے مطابق سعید وزیرخان نے بتایاکہ شہید ہونیوالوں میں چوکیدار اور سیکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے ، عمارت کے اندر فوج اور باہر پولیس موجود ہے ، فوج نے ہاسٹل کینٹین سے 48طلباءجبکہ کمروں سے 14طلباءکو ریسکیو کیاگیا۔ اُنہوں نے بتایاکہ پولیس کے دوسب انسپکٹر بروقت حملہ آوروں کے پیچھے عمارت میں داخل ہوگئے ، چار حملہ آور مارے جاچکے ہیں جن میں سے دوکی لاشوں کیساتھ خودکش جیکٹ بھی موجود تھے لیکن مہلت نہ ملنے کی وجہ سے وہ خود کو اڑانہیں سکے ۔
 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger