New Videos from Youtube

OGRA Increased price of Gas for Sui Northern Gas

اوگرا نے سوئی سدرن کیلئے گیس سستی جبکہ سوئی ناردرن کیلئے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی


 اوگرا نے سوئی سدرن کیلئے گیس سستی جبکہ سوئی ناردرن کیلئے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے ملک میں گیس کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کی باقائدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق سوئی سدرن کیلئے 32_25 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی جبکہ سوئی ناردرن کیلئے 107 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

China Warns U.S. To Stop "Provocations"

چین نے امریکا کو اشتعال انگیزی سے باز رہنے کا انتباہ دے دیا

China Warns U.S. To Stop "Provocations" 



 چین نے امریکا کو اشتعال انگیزی سے باز رہنے کا انتباہ دے دیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق بیجنگ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا دانستہ طور پر ان متنازعہ جزائر والے علاقے میں تناوٴ پیدا کرنے کی کوشش میں ہے۔ چین نےخبردار کیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں واقع ایک جزیرے پر امریکی بمبار طیارے کی پرواز سنگین فوجی اشتعال انگیزی ہے۔ بیان میں واشنگٹن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ اس طرح کے اقدامات سے باز رہے۔ بتایا گیا ہے کہ دس دسمبر کو امریکی ایئر فورس کا ایک B-52 اسٹریٹیجک بمبار طیارہ ان جزائر کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا جس پر بیجنگ نے وارننگ جاری کر دی تھی۔

Rangers Got Green Signal ...

سندھ رینجرز عسکری قیادت کی جانب سے کو کراچی سمیت پورے صوبے میں آپریشن کیلئے اختیارات کے استعمال کو گرین سگنل مل گیا


سندھ رینجرز عسکری قیادت کی جانب سے کو کراچی سمیت پورے صوبے میں آپریشن کیلئے اختیارات کے استعمال کو گرین سگنل مل گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے اینکر کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ اعلی عسکری قیادت نے رینجرز کو کراچی سمیت پورے صوبے میں آپریشن کیلئے اختیارات کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ عسکری قیادت کے اس فیصلے کو وزیراعظم نواز شریف کی بھی حمایت حاصل ہے۔یاد رہے کہ سندھ میں رینجرز اختیارات کے توسیع کے معاملے کو سندھ حکومت کی جانب سے متنازعہ بنا دیا گیا ہے جس کے بعد عسکری قیادت نے خود اس حوالے سے رینجرز کو اختیارات کے استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Skype Facebook and Whatsapp Voice call will be bane In Pakistan

ملک بھر میں اسکائپ ، فیس بک ، واٹس ایپ سمیت انٹر نیٹ پر دیگر مفت وائس کال سروسز بند کر دیے جانے کا امکان

Skype Facebook and Whatsapp Voice call will be bane In Pakistan 
 ملک بھر میں اسکائپ ، فیس بک ، واٹس ایپ سمیت انٹر نیٹ پر دیگر مفت وائس کال سروسز بند کر دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں اسکائپ ، فیس بک ، واٹس ایپ سمیت انٹرنیٹ پر دیگر مفت وائس کال سروسز بند کرنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ حکومت نے سوشل اور وائس سروسز کو پی ٹی اے کے ماتحت لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت حکومت نے تمام مفت وائس سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے پی ٹی اے سے لائسنس کا حصول لازمی قراردیا ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ دستاویزات کے مطابق پاکستا ن میں مفت سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو یا تو جبری بند کر دیا جائے گا یا پھر انہیں کروڑوں روپے کی فیس ادائیگی کے عوض پی ٹی اے سے لائسنس حاصل کرنا ہو گا۔ وزارت آئی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ وائس سروس کو ریگولیٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ فیصلہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ آئی ٹی حکام نے مزید کہا کہ پی ٹی اے سے لائسنس کے حصول کے بعد کمپنیاں پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی بھی پابند ہوں گی.

Army chief receives parents of APS martyrs

آرمی چیف راحیل شریف کا اے پی ایس کی برسی کی تقریب میں آنے والے والدین کا خود استقبال

Army chief receives parents of APS martyrs



آرمی چیف راحیل شریف نے اے پی ایس کی برسی کی تقریب میں آنے والے والدین کا خود استقبال کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک سکول کے سانحہ کی پہلی برسی کے موقع پر انعقاد کی گئی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف راحیل شریف سمیت دیگر اعلی قیادت موجود ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے تقریب میں آنے والے والدین کا خود استقبال کیا۔

If PTI in government , I will go out from here : Aamir Liaquat

اگر تحریک انصاف حکومت میں آئی تو میں یہاں سے چلا جاوں گا: عامر لیاقت





عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ اگر تحریک انصاف حکومت میں آئی تو میں یہاں سے چلا جاوں گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف حکومت میں آ گئی تو وہ ملک سے چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے محض ٹویٹر اور فیس بک پر ہی مہذب ہیں۔ اگر ان کو دیکھا جائے تو سب کسی نہ کسی معروف تعلیمی ادارے سے تعلیم حاصل کر چکے ہیں لیکن جب انہیں انفرادی طور پر دیکھا جاتا ہے تو نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں. انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو خاص قسم کے پھل کھانے چاہئیں تا کہ ان کی گفتگو مہذب ہو سکے.

Pakistan included in Saudi Arabia's 34-state Islamic Military Alliance Against Terrorism

پاکستان اور سعودی عرب سمیت 34 اسلامی ممالک نے دہشت گردی کیخلاف اتحاد تشکیل دے دیا





ریاض(اردو ویوز15دسمبر2015ء) پاکستان اور سعودی عرب سمیت 34 اسلامی ممالک نے دہشت گردی کیخلاف اتحاد تشکیل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان سمیت 34 اسلامی ممالک نے فوجی اتحاد تشکیل دے دیا۔ فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے قائم کیا گیا ہے جس کی قیادت سعودی عرب کرے گا۔ فوجی اتحاد کا ہیڈ کوارٹر سعودی دارالحکومت ریاض میں ہو گا. فوجی اتحاد میں یو اے ای، قطر،مصر، اور ترکی بھی شامل ہیں۔

رینجرز اختیارات میں توسیع نہ کرنے پر تحریک انصاف نے وزیراعلی سندھ ہاوس کے گھیراو کا فیصلہ کرلیا

رینجرز اختیارات میں توسیع نہ کرنے پر تحریک انصاف نے وزیراعلی سندھ ہاوس کے گھیراو کا فیصلہ کرلیا




 رینجرز اختیارات میں توسیع نہ کرنے پر تحریک انصاف نے وزیراعلی سندھ ہاوس کے گھیراو کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اختیارات میں سندھ حکومت کی جانب سے توسیع نہ کیے جانے کے تحریک انصاف نے وزیراعلی سندھ ہاوس کا گھیراو کرکے شدید احتجاج کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمافیصل واڈا کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔ شاید ہمیں ہڑتال کی کال دینی پڑے اور وزیر اعلیٰ ہاﺅس کا گھیراﺅ بھی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ رینجرز اختیارات کے معاملے پر تحریک انصاف کا اجلاس جاری ہے جس میں عمران اسماعیل اور ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔

Three Teachers Dismissed on Charge of Sexual Harassment with Students - Kolkata India

بھارت میں طالبات کے ساتھ زیادتی کا الزام، تین اساتذہ معطل




 بھارت میں طالبات کے ساتھ زیادتی کے الزام میں تین اساتذہ معطل کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مشرقی بھارت کے شہر کولکتہ میں طالبات کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے الزام میں تین اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہیں۔ یہ واقعہ مغربی بنگال میں بھارت کے معروف ہدایت کار ستیہ جیت رے کے نام پر قائم ادارے ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ میں پیش آیا۔ان اساتذہ کے خلاف زبانی اور تحریری شکایات کے بعد انسٹی ٹیوٹ نے شکایات کی جانچ کے لیے ایک اندرونی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہےاور تینوں اساتذہ کو تحقیقات کے دوران کیمپس سے دور رہنے کیلئے کہا گیا ہے۔طالبات کا الزام ہے کہ کئی اساتذہ ایسے بھی ہیں جو طالب علموں کو چھیڑ چھاڑ کے لیے اکساتے رہتے ہیں۔

Rangers Did not get Power Once Again by Sindh Assembly

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر رینجرز اختیارات کی توسیع کا فیصلہ نہ ہوسکا


سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر رینجرز اختیارات کی توسیع کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ایک مرتبہ پھر رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ تاخیر کا شکار کردیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ آج ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رینجرز اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کرلیا جائے گا تاہم ایک مرتبہ پھر رینجرز اختیارات کے حوالے سے قرارداد اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں کی گئی۔ اس تمام صورتحال میں اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی میں شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی گئی جس کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی نے اجلاس کل صبح 10 بجے تک موخر کردیا۔

One Party for Father Other Party for Son - Peoples Party Pakistan

ایک پارٹی باپ چلائے گا، دوسری پارٹی بیٹا ، پیپلز پارٹی


پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کوپیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کا صدر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا،حتمی فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کوپیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کا صدر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ جبکہ بلاول بھٹو بدستور پیپلزپارٹی کی سربراہی کرتے رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یک پارٹی باپ چلائے گا، دوسری پارٹی بیٹا،پیپلز پارٹی نے حتمی فیصلہ کر لیا ہے نئے عہدوں کا باضابطہ اعلان آئندہ ماہ جنوری میںکیا جائے گا۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ کسی بھی تجویز پرحتمی فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔

What Age of Men , Women like mostly..

خواتین کس عمرکے مردوں کو پسند کرتی ہیں، دلچسپ تحقیق

What Age of Men , Women like mostly..


 ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی کہ مختلف عمر کی عورتیں کس طرح کے مردوں کو پسند کرتی ہیںاور اسی طرح مردوں کو کس عمر کی خواتین دلکش لگتی ہیں ،نتائج نے سب کو حیران کردیا ہے۔ سماجی رابطے اور تعلقات کی ویب سائٹ okcupid پر موجود مردوں اور خواتین کے ڈیٹا کے جائزے سے معلوم ہوا کہ مرد چاہے 20 سال کے ہوں یا 80 سال کے ان کئی پسند نوعمر یا نوجوان خواتین ہی ہوتی ہیں جبکہ خواتین کا معاملہ بالکل مختلف ہے۔
تحقیق کے نتائج کو ایک گراف کی صورت میں ظاہر کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 20 سے 42 سال کے مرد محض 22 سال تک کی خواتین کو دلکش ترین سمجھتے ہیں۔ پینتالیس یا 46 سال تک کے مرد 23 یا 24 سال کی خواتین کو زیادہ پسند کرتے ہیں جبکہ اس کے بعد جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے مردوں کی توجہ کم عمر خواتین کی طرف مائل ہوتی جاتی ہے اور 50 سال کے مردوں کی بھی یہی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں 22 سالہ ہمسفر ملے۔ دوسری جانب خواتین اپنے ہم عمر مردوں میں ہی دلچسپی لیتی ہیں، 20 سے 25 سال کی خواتین اپنے سے کچھ سال بڑے مردوں کو دلکش سمجھتی ہیں جبکہ عمر بڑھنے کے ساتھ تقریباً اپنے ہم عمر مردوں میں زیادہ دلچسپی لیتی ہیں۔

26 Years ago Qaim Ali Shah Bring Rangers to Karachi ..

26سال پہلے رینجرز کو لانے والے قائم علی شاہ ہی تھے،امن رینجرز نے ہی لانا ہے تو حکومت کس کام کیلئے ہے ؟ بی بی سی



قائم علی شاہ نے 1989ءمیں امن وامان کیلئے رینجرز کوکراچی بلایا تھا آج بھی قائم علی شاہ ہی وزیر اعلیٰ ہیں .26برس گذر گئے، وفاق میں 13 وزرائے داخلہ اور سندھ میں 14 حکومتیں گذر گئیں مگر رینجرز کیا آئے کہ پھر نہ گئے۔ پاکستان کا کوئی اور شہر ایسا نہیں جہاں رینجرز کا اتنا طویل اور مسلسل قیام ہومگر کراچی کا امن کیا رینجرز کی موجودگی سے ہی مشروط رہے گا ؟ اگر یہی کارِ مملکت ہے تو بے کار مملکت کیا ہوتی ہے ؟
بی بی سی کے مطابق ان 26 برسوں میں رینجرز کی موجودگی کے باوجود کراچی میں 10ہزار سے زائد شہری قتل ہوئے۔حالانکہ 1992 ءاور 1994ء کے بعد کراچی اس وقت تیسرے آپریشن سے گذر رہا ہے۔ان 26 سالوں میں صوبہ سندھ کے بجٹ میں امن و امان کے قیام پر اگر اوسطاً دس ارب روپے سالانہ بھی خرچ ہوئے ہوں تو اس اعتبار سے اب تک کم ازکم 260 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔جب پہلی بار رینجرز کو طلب کیا گیا تو خیال یہ تھا کہ امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہوتے ہی انھیں اصل کام یعنی سرحدوں کی حفاظت پر بھیج دیا جائےگا۔اس دوران رینجرز کی موجودگی سے ملنے والی مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس کی تنظیمِ نو کر لی جائے گی تاکہ مستقبل میںرینجرز طلب کرنے کی ضرورت ہی نہ رہےلیکن آج بھی پولیس کی کم و بیش وہی حالت ہے جو 26 برس پہلے تھی۔ دونوں اداروں کا مقصد کراچی میں قیامِ امن کا حصول تھا اور ہے لیکن دونوں اداروں میں پیشہ ورانہ رابطہ کاری اور تعاون اتنا ہی ہے جتنا کسی برہمن اور ہریجن کے درمیان ہو سکتا ہے۔

پاکستانی طالبہ کا کارنامہ

 پاکستانی طالبہ کا کارنامہ ، استعمال شدہ ٹشو پیپرز سے پیٹرول تیار کر لیا ۔

Bomb Blast Near Eidgah in Parachinar Karam Agency 15 Killed 40 Injured

پاراچنار کے لنڈابازار میں دھماکہ ،15افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی



Bomb Blast Near Eidgah in Parachinar Karam Agency 15 Killed 40 Injured 13 December 2015

اپرکرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار کی عیدگاہ لنڈا مارکیٹ میں دھماکے سے کم ازکم 15افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کرناشروع کردیاگیا،زیادہ ترزخمیوں کے جسم کے بالائی حصوں پر زخم آئے ہیں جس سے شبہ ہے کہ دھماکہ خیزمواد کسی اونچی جگہ پر رکھاگیاتھا۔ 
پولیس کے مطابق عید گاہ کے علاقے میں ہونیوالے دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا جبکہ موقع سے دومشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیاگیا۔ 
پولیٹیکل ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاجارہاہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ ایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال پارہ چنار میں خون کی قلت اور مشینری کم پڑگئی ، زیادہ ترزخمیوں کے جسم کے بالائی حصے پر چوٹیں آئی ہیں ، ہسپتال میں سٹاف اور ادویات کی کمی کی وجہ سے زخمیوں کودیگرعلاقوں کے ہسپتالوں میں منتقل کیاجارہاہے جبکہ ہیلی کاپٹرحاصل کرنے پر بھی غور کیاجارہاہے ۔ 
عینی شاہدین نے بتایاکہ دھماکہ ویگنوں کے سٹینڈ میں موجود کچرے کے ڈھیر میں ہواہے ۔ یادرہے کہ اتوار کا دن ہے اور چھٹی کی وجہ سے بازاروں کی خاصارش ہوتاہے ۔

Six Nude Girls became Attraction of a Restaurant in China

چین کا  ریسٹورنٹ 6 عریاں  لڑکیاں گاہکوں کی توجہ کا مرکز


 چین کے صوبہ گوانگ ڈانگ کے شہر  فوشان میں  ایک ریسٹورنٹ نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے انتہائی شرمناک حربہ اپنایا۔ ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے چھ نوجوان لڑکیوں کی خدمات حاصل کیں اور انہیں جالی سے بھی زیادہ باریک اور ریشم سے بھی زیادہ نرم لباس پہنا کر ریسٹورنٹ کے مرکزی دروازے پر کھڑا کر دیا۔ یہی نہیں، انتظامیہ نے بڑی چالاکی سے ان لڑکیوں کے سر پر باورچی ٹوپی(شیف ہیٹ ) بھی ڈال دی تا کہ یہ لگ سکے کہ یہ کوئی قحبہ خانہ نہیں بلکہ ایک ریسٹورنٹ ہے۔بس پھر کیا تھا کہ آناًفاناً ریسٹورنٹ میں گاہکوں کا تانا بانا بند ھ گیا۔ہر کوئی کھانے سے زیادہ نوجوان لڑکیوں میں دلچسپی لے رہا تھا، نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ لوگ ہوٹل کا مینیوہی بھول گئے اور ان کی توجہ کا مرکز خواتین بن گیئں تاہم گاہکوں کو اس وقت شدیدمایوسی ہوئی جب انہیں بتایا گیا کہ یہ ریسٹورنٹ کی افتتاحیہ تقریب تھی اور دوبارہ انہیں اس طرح کے مناظر دیکھنے کو نہیں ملیں گے۔ دوسری جانب کچھ لوگوں نے اس طرح کے مارکیٹنگ سٹائل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوئی مہذب معاشرہ اس طرح کی حرکت کی اجازت نہیں دے سکتا۔
 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger