New Videos from Youtube

A mother Killed her own 6 years old Daughter : In india

A mother Killed her own 6 years old  daughter 

6 سالہ بچی نے اپنی ماں کو ایسا شرمناک کام کرتے دیکھ لیا کہ اس نے گھبرا کر معصوم بیٹی کی
جان ہی لے لی

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک بدکردار خاتون نے اپنا گناہ چھپانے کے لئے ایک اور ایسا بھیانک جرم کر ڈالا کہ جس کا تصور کر کے ہی انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔ سفاک خاتون کو اس کی چھ سالہ بیٹی نے اس کے آشنا کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ
لیا تھا جس پر گھبرا کر اس نے ننھی بچی کو قتل کر ڈالا۔ درندہ صفت عورت بیٹی کا گلا کاٹنے کے بعد سب کو دھوکہ دینے کے لئے اسے تلاش کرنے کا ڈرامہ بھی کرتی رہی۔ اس نے خود ہی پولیس سے رابطہ کرکے رپورٹ درج کروائی تھی کہ اس کی کمسن بیٹی گم ہوگئی ہے۔
گمشدگی کی شکایت پر پولیس نے کاجل نامی بچی کی تلاش کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن کوئی سراغ نہ ملا۔ بالآخر ہمسائے میں واقع ایک عمارت کی بالکونی سے ہی اس کی لاش مل گئی۔ بچی کے گلے پر چھری چلا کر اسے قتل کیا گیا تھا۔ اس کی والدہ منی دیوی نے بیٹی کی لاش ملنے پر رونے دھونے کا بھی خوب ڈرامہ کیا لیکن جب یہ انکشاف سامنے آیا کہ وہ خود ہی اپنی بیٹی کی قاتل ہے تو ہر کوئی کانپ کر رہ گیا۔
منی دیوی پہلے تو کہتی رہی کہ کسی عامل نے کالے جادو سے اس کی بیٹی کو قتل کردیا ہے لیکن جب پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی تو اس کی بوکھلاہٹ نے معاملے کو مشکوک بنادیا۔ تفتیش کے دوران بدبخت خاتون نے اعتراف کر لیا کہ اس کی بیٹی نے اسے اس کے آشنا کے ساتھ دیکھ لیا تھا۔ انہیں دیکھ کر لڑکی اپنے والد کو پکارتی ہوئی بھاگی تو اس کی ماں نے دوڑ کر اسے پکڑ لیا۔ قاتل ماں نے پولیس کو بتایا کہ بچی کو پکڑنے کے بعد اس نے اپنے آشنا سے پوچھا کہ اب کیا کرنا چاہیے اور پھر دونوں مل کر فیصلہ کیا کہ اسے قتل کر دیا جائے۔ وہ دونوں بچی کو قریبی بلڈنگ کی بالکونی پر لے کر گئے اور چھری سے اس کا گلا کاٹ دیا۔ لرزہ خیز جرم کے بعد خاتون کا آشنا فرار ہوگیا جبکہ وہ خود اپنے گھر آگئی اور بچی کی گمشدگی کا ڈرامہ رچا دیا۔ حقائق سامنے آنے پر پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2014. News Addiction - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger